1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان کی فتح شکست میں تبدیل

7 جولائی 2009

گالے میں کھیلے جانے والے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو پچاس رنز سے شکست دے دی۔گال اسٹیڈیم میں پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز جب میچ شروع ہوا تو پاکستانی ٹیم فتح کے تعاقب میں ایک سو سترہ رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

https://p.dw.com/p/IibF
سری لنکا نے پاکستان کی یقینی فتح کو مکمل شکست میں تبدیل کر دیاتصویر: AP

پاکستانی ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں فتح کے لئے صرف ستانوے رنز درکار تھے اور اس کی آٹھ وکٹیں باقی تھیں لیکن دن کے آغاز سے ہی سری لنکن باؤلرز پاکستانی بیٹسمینوں پر حاوی نظر آئے اور کوئی بھی پاکستانی بیٹسمین جم کر سری لنکن باؤلرز کا سامنا نہیں کرسکا۔

پاکستان کے بیٹسمین محمد یوسف بارہ ، سلمان بٹ اٹھائیس،مصباح الحق سات، شعیب ملک صفر، کامران اکمل چھ، عبدالرؤف تیرہ، عمر گل نو، محمد عامر چھ رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔سری لنکا کی جانب سے کامیاب باؤلر ہیراتھ رہے جنہوں نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مینڈس اور تھوسارا نے دو ، دو اور میتھیوز نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

خبر رساں ادارے

ادارت عاطف توقیر