1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستانی کی تیسری نجی ایئرلائن کا افتتاح

9 دسمبر 2020

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے ملک کی تیسری نجی ایئرلائن ’ایئرسیال‘ کا افتتاح کر دیا ہے۔ یہ ایئر لائن سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے قائم کی گی۔

https://p.dw.com/p/3mTQa
Pakistan Premierminister Imran Khan weiht die Fluggesellschft Air Sial in Sialkot ein
تصویر: Press Office | Prime Minister House of Pakistan

افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایئرسیال کی وجہ سے پی آئی اے پر دباؤ بڑھے گا کہ وہ مزید بہتر کام کرے۔ عمران خان کے مطابق ایئرسیال کی پروازوں سے ملک میں ہوابازی کی صنعت میں مقابلے کا رجحان پیدا ہو گا، جس کا فائدہ خدمات اور کرایوں میں کمی کی صورت میں عوام کو پہنچے گا۔

متنازعہ پاکستانی جج ارشد ملک انتقال کر گئے

اپوزیشن کی احتجاجی تحریک، تبدیلی لا بھی سکتی ہے؟

واضح رہے کہ ایئرسیال پاکستان کی تیسری نجی ایئرلائن ہے۔ اس ایئرلائن کا افتتاح جون میں ہونا تھا، تاہم عالمی وبا کی وجہ سے دنیا بھر میں نافذ پابندی کی بنا پر اس کا افتتاح تعطل کا شکار ہوا۔ ابتدائی طور پر اس ایئرلائن میں تین A320-200 جہاز لیز پر لیے گئے ہیں۔

سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کرکٹر اور سابق کپتان شعیب ملک نے اس حوالے سے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا، ''طویل انتظار کے بعد بلآخر ایئرسیال کا اے تھیر ٹو زیرو، یہاں موجود ہے۔ سیالکوٹ میں ہر اس شخص کے لیے ایک قابل فخر لمحہ، جو اس عمل میں شامل تھا۔‘‘

پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے کے سابق ترجمان دانیال گیلانی نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا، ''ایئرسیال، ایک نئی شروعات۔ ان کی ٹیم کے لیے نیک خواہشات۔‘‘

سیالکوٹ ہی سے تعلق رکھنے والے ایک اور کرکٹر اسامہ میر کہتے ہیں، ''تمام پاکستانیوں، خصوصا سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والوں کے لیے ایک باعث فخر لمحہ۔‘‘