نیپال میں طیارے کے حادثے میں تقریباﹰ تمام سوار افراد ہلاک
24 جولائی 2024بدھ کے روز نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو کے تریبھون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سوریا ایئر لائن کا ایک طیارہ ٹیک آف کے دوران گر کر تباہ ہو گیا، جس میں سوار تقریباً سبھی افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔
میانمار فوج کا طیارہ بھارتی سرحد میں حادثے کا شکار
ایئر پورٹ کے ترجمان پریم ناتھ ٹھاکر نے مقامی میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ پوکھرا جانے والے اس طیارے میں عملہ سمیت انیس افراد سوار تھے، جو مقامی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا۔
روسی چارٹر فلائٹ افغانستان میں گر کر تباہ
ہمیں اس حادثے کے بارے میں مزید کیا معلوم ہے؟
اطلاعات کے مطابق طیارے نے پرواز شروع ہی کی تھی کہ زیادہ بلندی پر جانے سے پہلے ہی گر کر تباہ ہو گیا۔ حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے اب تک 18 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔
جاپان میں دو طیاروں کا تصادم، پانچ افراد ہلاک
ایئر پورٹ کے انفارمیشن آفیسر گیانیندر بھل نے نیپال کے میڈیا ادارے 'دی ہمالیئن' سے بات چیت میں کہا کہ طیارے کے کپتان 37 سالہ منیش شاکیا کو ملبے سے بچا لیا گیا اور علاج کے لیے قریبی ہسپتال پہنچایا گیا۔ ان کے مطابق اس طیارے میں ایئر لائن کا تکنیکی عملہ سوار تھا۔
طیارہ حادثہ: چار بچے چالیس دن بعد جنگل میں زندہ مل گئے
حادثے کے بعد طیارے سے دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے ہی طیارہ شعلوں میں لپٹ گیا۔ امدادی کارروائیوں کے لیے پولیس اہلکار اور فائر فائٹرز کو جائے وقوعہ پر فوری طور پر تعینات کیا گیا۔
آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ نیپال کا تریبھون بین الاقوامی ہوائی اڈا ایک ٹیبل ٹاپ ہوائی اڈہ ہے، جو ایک سطح مرتفع کے اوپر واقع ہے۔ یہ ایئر پورٹ چاروں طرف سے گہری گھاٹیوں اور وادیوں سے گھرا ہوا ہے۔ اس کا شمار دنیا کے خطرناک ترین ہوائی اڈوں میں ہوتا ہے۔
نیپال میں طیارہ حادثے کے بدترین ریکارڈ ہیں
واضح رہے کہ سوریا ایئر لائن کو سن 2019 میں ایک بھارتی گروپ کوبیر نے 630 ملین نیپالی روپے میں حاصل کیا تھا۔ سن 2021 میں ایسی اطلاعات بھی آئی تھیں کہ ایئر لائن خود کو کوبیر ایئر لائنز کے نام سے دوبارہ برانڈ کرے گی، تاہم اس منصوبے کو روک دیا گیا۔
نیپال: لاپتہ مسافر بردار طیارے کا ملبہ مل گیا
نیپال کی فضائی صنعت کے پاس سلامتی کے حوالے سے کچھ بدترین ریکارڈ ہیں۔ نیپال کی فضائی صنعت ناکافی تربیت اور دیکھ بھال کی کمی کی وجہ سے دوچار رہی ہے۔
گزشتہ برس یتی ایئرلائن کا ایک طیارہ پوکھرا میں گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس میں سوار تمام 72 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
یہ سن 1992 کے بعد نیپال میں سب سے ہلاکت خیز واقعہ تھا، جس میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے طیارے میں سوار تمام 167 افراد اس وقت ہلاک ہو گئے، جب طیارہ کھٹمنڈو ہوائی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا۔