سپلائی چين کے حوالے سے نئے جرمن قوانين ميں جرمن ريٹيلرز کو سامان ايکسپورٹ کرنے والی پاکستانی کمپنيوں کو پابند کيا گيا ہے کہ وہ انسانی حقوق، تحفظ ماحول اور مزدوروں کے حقوق کے حوالے سے وسيع تر اصلاحات متعارف کرائيں۔ اس بارے ميں اگست ميں ايک سمجھوتے کو حتمی شکل دی گئی۔ ڈی ڈبليو نے پاکستان کے وفاقی وزير برائے کامرس جام کمال خان سے گفتگو کی اور جانا کے ٹيکسٹائل سيکٹر پر کيا اثرات نمودار ہو سکتے ہيں۔