1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فاسٹ بولر نسیم شاہ کی تیرہ ماہ بعد ریڈ بال کرکٹ میں واپسی

7 اگست 2024

پاکستانی سلیکٹرز کی جانب سے بنگلہ دیش اے کے خلاف ہوم سیریز کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ کی قیادت شان مسعود کریں گے۔ امام الحق، فہیم اشرف، محمد نواز، نعمان علی اور ساجد خان کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/4jCO6
نسیم شاہ
نسیم شاہ تصویر: Pankaj Nangia/AP Photo/picture alliance

پاکستانی سلیکٹرز کی جانب سے نامزدگی کے بعد فاسٹ بولر نسیم شاہ کی 13 ماہ بعد ریڈ بال کرکٹ میں واپسی ہو گئی ہے۔ بنگلہ دیش کے خلاف رواں ماہ دو میچوں پر مشتمل ہوم ٹیسٹ سیریز کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان آج بدھ کے روز کیا گیا۔

پہلے ٹیسٹ میچ کی میزبانی راولپنڈی شہر 21 سے 25 اگست تک کرےگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 30 اگست سے تین ستمبر تک کراچی میں کھیلا جائے گا۔  پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے کہا  ہےکہ بنگلہ دیش کی ٹیم دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے 17 اگست کو پاکستان پہنچے گی اور یہ سیریز آئی سی سی کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

T20 World Cup cricket Pakistan Ireland
شاہین شاہ آفریدی کی جگہ سعود شکیل کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے تاہم ا‌ٓفریدی اسکواڈ کا حصہ رہیں گےتصویر: Lynne Sladky/AP Photo/picture alliance

بنگلہ دیش میں سیاسی بے چینی کی وجہ سے پہلے ہی ٹیم کی روانگی میں کم از کم 48 گھنٹے کی تاخیر ہو چکی ہے۔ بنگلہ دیش اے نے دو چار روزہ میچوں کے لیے بدھ کو اسلام آباد پہنچنا تھا اور پاکستان شاہینز کے خلاف 10 سے 27 اگست تک 50 اوور پر مشتمل تین وائٹ بال میچ بھی کھیلنا تھے۔

پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے، ''ہم بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ساتھ رابطے میں ہیں اور توقع ہے کہ پاکستان شاہینز کا بنگلہ دیش 'اے‘ کے خلاف سیریز کے نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔‘‘

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میں پاکستان کی کپتانی شان مسعود کریں گے جبکہ سیریز میں مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل کو شاہین شاہ آفریدی کی جگہ نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

سلیکٹرز نے فاسٹ بولر محمد علی کو بھی واپس بلا لیا ہے، جو آخری بار 2022 میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے تھے، جب کہ بلے باز محمد ہریرہ اور غلام علی کو ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی کے صلے کے طور پر ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔

پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے بنگلہ دیش اے ٹیم کی تاخیر کی آمد کی وجہ سے سیریز کو ری شیدول کرنے کے لیے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے رابطے میں ہیں
پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے بنگلہ دیش اے ٹیم کی تاخیر کی آمد کی وجہ سے سیریز کو ری شیدول کرنے کے لیے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے رابطے میں ہیں

اوپننگ بلے باز امام الحق، آل راؤنڈر فہیم اشرف، لیفٹ آرم اسپنرز محمد نواز اور نعمان علی اور رواں سال کے شروع میں آسٹریلیا کا دورہ کرنے والے آف اسپنر ساجد خان کو ڈراپ کر دیا گیا ہے، جب کہ فاسٹ بولر محمد وسیم اور حسن علی کے نام انجری کے باعث اسکواڈ میں شمولیت کے لیے زیر غور نہیں آئے۔

اس طرح پاکستانی اسکواڈ  شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل، عامر جمال (فٹنس سے مشروط)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، کامران غلام، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا،سرفراز احمد اور شاہین شاہ آفریدی پر مشتمل ہے۔

ش ر⁄ م م (اے پی)