سعودی عرب: مسجدِ نبوی میں پاکستانی سیاستدانوں کے خلاف ’’چور چور‘‘ کے نعرے | معاشرہ | DW | 29.04.2022

ڈی ڈبلیو کی نئی ویب سائٹ وزٹ کیجیے

dw.com کے بِیٹا ورژن پر ایک نظر ڈالیے۔ ابھی یہ ویب سائٹ مکمل نہیں ہوئی۔ آپ کی رائے اسے مزید بہتر بنانے میں ہماری مدد کر سکتی ہے۔

  1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages
اشتہار

معاشرہ

سعودی عرب: مسجدِ نبوی میں پاکستانی سیاستدانوں کے خلاف ’’چور چور‘‘ کے نعرے

پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزاء کی سعودی عرب میں مسجدِ نبوی آمد کے موقع پر وہاں موجود بعض افراد نے ’’چور چور‘‘ کے نعرے بلند کیے۔ ملک کے زیادہ تر حلقے اس واقعہ کی شدید مذمت کر رہے ہیں۔

گزشتہ روز سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں واقع مسلمانوں کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک مسجدِ نبوی کے اندر پاکستان وزیر اعظم شہباز شریف  اور ان کے وفد کے خلاف بعض افراد نے نعرے بازی کی۔

سوشل میڈیا  پر وائرل ہونے والی بعض ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وفاقی کابینہ  میں شامل اراکین جب پیغمبر اسلام  کے روضہ پر حاضری دینے کے لیے جا رہے تھے تو وہاں موجود بعض افراد کی جانب سے انہیں گھیر کر "چور چور"  کے نعرے لگائے گئے اور ان کے ساتھ بدتمیزی بھی کی گئی۔

مسجدِ نبوی میں نعرے بازی، ایک قابل مذمت حرکت

پاکستان مسلم نون سمیت حکومتی جماعتوں اور دیگر سیاسی و مذہبی شخصیات کی جانب سے اس عمل کی شدید مذمت بھی کی جا رہی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، جو خود بھی شازین بگٹی کے ہمراہ اس نعرے بازی کا نشانہ بنی ہیں، نے ایک ویڈیو پیغام میں سابق وزیر اعظم عمران خان  کا نام لیے بغیر ان کو اس عمل کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا، ''اس شخص [عمران خان]  نے معاشرے میں جو تباہی میں مچا دی ہے اور جو آج بدتمیزی اور رویہ  اختیار کیا گیا اس کو ٹھیک ہونے میں وقت لگے گا۔‘‘

اسلام قبول کرنے والے سابق پاکستانی کرکٹر محمد یوسف  نے بھی اس افسوسناک واقع پر ٹویٹ میں لکھا، ''آج روضہ رسول پر جو کچھ ہوا وہ دیکھ کے اے اللہ میں پوری امت کی طرف سے تجھ سے معافی مانگتا ہوں۔‘‘

علاوہ ازیں پاکستانی میڈیا کے مطابق جے یو آئی  ایف کے رہنما مولانا فضل الرحمان  نے اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ روضہ رسول کی توہین قابل مذمت ہے۔

سیاسی عدم برداشت

مقامی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق مسجد نبوی میں نعرے بازی کرنے والے افراد مبینہ طور پر پاکستان تحریک انصاف کے حمایتی تھے۔

اس ویڈیو کو ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری  نے لکھا، '' اور ابھی یہ لوگ حکومت میں ہیں جب لوگ ان کو ایوانوں سے ٹھڈے مار کر نکال باہر کریں گے پھر یہ گھروں کیسے باہر نکلیں گے؟‘‘

ع آ /  ع ا

DW.COM