1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تنازعاتاسپین

روسی ہیکرز کا ہسپانوی دفاعی کمپنی پر ’سائبر حملہ‘

5 جون 2024

روس کے حامی ایک ہیکر گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسپین کی دفاعی کمپنی ’جنرل ڈائنمکس‘ کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ کمپنی لیوپارڈ ٹینکوں کی مرمت کر رہی ہے، جو ری کنڈیشنگ کے بعد یوکرین کو دیے جائیں گے۔

https://p.dw.com/p/4gg4f
Deutschland Mainz 2023 | Themenbild Cyberkriminalität | Verkabelung für Hochleistungsrechner
تصویر: Sebastian Gollnow/dpa/picture alliance

روس کے حامی ایک ہیکر گروپ کا دعویٰ ہے کہ ہسپانوی دفاعی فرم سانتا باربرا سسٹمز کے یونٹ 'جنرل ڈائنمکس‘ کی ویب سائٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس گروپ کے مطابق اس سائبر حملے میں اس دفاعی ادارے کی ویب سائٹ غیر فعال ہو گئی۔

جرمنی میں جنرل ڈائنمکس ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ وہ ویب سائٹ کی بندش کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے البتہ کہا کہ یورپ بھر میں اس کمپنی کے آپریشنز معمول کے مطابق چل رہے ہیں۔

پچاس فیصد سے زائد جرمن کمپنیاں سائبر حملوں کا شکار، سروے

روسی ہیکرز جرمن پاور گرڈ کے لیے خطرہ، جرمن فوج کے ماہر

نو نیم نامی ہیکر گروپ نے ٹیلی گرام میسجنگ سروس پر دعویٰ کیا ہے کہ اس نے distributed denial-of-service (DDoS) کی مدد سے جنرل ڈائنمکس کی ویب سائٹ کو سائبر حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ DDoS سائبر حملے میں بہت زیادہ لیکن جعلی انٹرنیٹ ٹریفک ٹارگٹ بنائے جانے والے سَروَرز کی طرف منتقل کر دی جاتی ہے، جس کی وجہ سے وہ آف لائن ہو جاتا ہے۔

سائبر وار فیئر کیا ہے؟

روس پر سائبر حملوں کے الزامات

مغربی دفاعی اتحاد نے گزشتہ ماہ ہی کہا تھا کہ مختلف کمپنیوں اور انفراسٹرکچرز پر ہائبرڈ حملوں کی مہم کو تیز کرنے کے پیچھے روس ہے۔ ماسکو حکومت البتہ ایسے الزامات کو ’غلط معلومات‘ قرار دیتے ہوئے ہمیشہ ہی مسترد کرتی آئی ہے۔

سائبر کرائم، محافظ ہی عورت کے استحصال کی وجہ؟

امریکہ نے چینی ٹیلی کام اور نگرانی والے کیمروں پر پابندی لگادی

سانتا باربرا کمپنی بکتر بند گاڑیوں، لیوپارڈ ٹینکوں، توپخانوں اور دیگر بھاری عسکری سازوسامان کی مرمت وغیرہ کا کام کرتی ہے۔ آج کل یہ کمپنی ہسپانوی آرمی کے استمعال شدہ لیوپارڈ ٹینکوں کی مرمت اور ری کنڈیشنگ کام کر رہی ہے۔ انہیں نیا کرنے کے بعد یہ یوکرین کو دیے جائیں گے اور آخر کار روسی جارحیت کے خلاف استعمال کیے جائیں گے۔

اسپین نے گزشتہ ہفتے ہی یوکرین کو ایک بلین یورو مالیت کے فوجی سازوسامان مہیا کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق میڈرڈ حکومت کییف حکومت کو انیس لیوپارڈ 2A4 ٹینک بھی فراہم کرے گی۔

ع ب/ ک م (روئٹرز، اے ایف پی)

ہیکر کیسے پورے کا پورا معاشرہ مفلوج کر سکتے ہیں

 

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں