1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امریکی صدر کے طیارے سے سامان چرانے والے صحافیوں کو وارننگ

1 اپریل 2024

وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر کے ساتھ سفر کرنے والے صحافیوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ خصوصی طیارے سے سامان چرانا بند کریں۔ ایئرفورس ون سے صدارتی مہر والے تکیے سے لے کر گلاس اور خوبصورت پلیٹیں تک اکثر چوری ہوتی رہتی ہیں۔

https://p.dw.com/p/4eJ3g
ایئرفورس ون امریکہ کے صدر کا خصوصی طیارہ ہے
ایئرفورس ون امریکہ کے صدر کا خصوصی طیارہ ہےتصویر: Beatrice Jansen/picture alliance/photothek

وائٹ ہاوس کے نامہ نگاروں کی ایسوسی ایشن نے اپنے اراکین کو ایک ای میل کے ذریعہ تنبیہ کی ہے کہ ہوائی جہاز سے اشیاء لے جانا منع ہے۔ ایسوسی ایشن نے اراکین کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ صحافیوں نے امریکی صدر کے خصوصی طیارے ایئر فورس ون کے پریس کیبن سے جو اشیاء سووینیئر کے طورپر چرائی ہیں، ان پر کسی کا دھیان نہیں گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ ایئر فورس ون سے چوری کرنا بند کریں۔

یہ معاملہ اس وقت نمایاں طورپر سامنے آیا جب فروری میں امریکی صدر جو بائیڈن کے امریکی ویسٹ کوسٹ کے دورے کے بعد ایئر فورس فون کے اشیاء کی جانچ پڑتال کی گئی تو پتہ چلا کہ اس کے پریس سیکشن سے کئی چیزیں غائب ہیں۔

جرمنی میں تانبے کی چوری کے واقعات میں اضافہ، کروڑوں یورو کا نقصان

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اس انکشاف پر واشنگٹن سے شائع ہونے والے جریدے 'پولیٹیکو' نے لکھا ہے،"برسوں سے، درجنوں صحافی اور دیگر بڑی خاموشی کے ساتھ صدارتی مہر کندہ والے گلاس سے لے کر پلیٹیں اور دیگر اشیاء تک ایئرفورس سے اترنے سے پہلے بڑی خاموشی سے اپنے بیگ میں رکھ لیتے تھے۔"

فروری میں امریکی صدر جو بائیڈن کے امریکی ویسٹ کوسٹ کے دورے کے بعد ایئر فورس فون کے اشیاء کی جانچ پڑتال کی گئی تو پتہ چلا کہ کئی چیزیں غائب ہیں
فروری میں امریکی صدر جو بائیڈن کے امریکی ویسٹ کوسٹ کے دورے کے بعد ایئر فورس فون کے اشیاء کی جانچ پڑتال کی گئی تو پتہ چلا کہ کئی چیزیں غائب ہیںتصویر: Charles McQuillan/AP Photo/picture alliance

چرائے گئے پلیٹوں میں ضیافت

پولیٹیکو کے مطابق دلچسپ بات یہ ہے کہ صحافی جب اپنے بیگ لے کر طیارے سے اترتے تھے تو شیشے کے برتنوں کے ٹکرانے کی آوازیں بھی بیگ سے آیا کرتی تھیں۔ لیکن انتہاء تو اس وقت ہوگئی جب ایک معروف اخبار سے وابستہ وائٹ ہاوس کے ایک سابق نامہ نگار نے اپنے ساتھیوں کے لیے جب ایک ڈنر پارٹی کا اہتمام کیا تو اس میں جن پلیٹوں میں کھانے پیش کیے گئے ان سب پر ایئر فورس ون کی مہر لگی ہوئی تھی۔

پولیٹیکو کے مطابق "سنہری نقاشی والے یہ پلیٹ کئی برسوں کے دوران چرائے گئے تھے۔"

سونے کا بنا ’امریکا‘ انگلستان میں چوری ہو گیا

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نامہ نگاروں کی ایسوسی ایشن کی جانب سے شدید تنقید پر کم از کم ایک صحافی نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے  کشیدہ کاری والا تکیہ، جسے اس نے چرایا تھا، وائٹ ہاوس کے ایک اہلکار کو واپس لوٹا دیا۔

امریکی صدر جب اپنے خصوصی طیارے ایئر فورس ون میں سفر کرتے ہیں تو ان کے ساتھ بالعموم 13صحافی بھی موجود ہوتے ہیں۔ جن کی نشستیں طیارے کے عقبی حصے میں ہوتی ہیں۔

بھارت میں لیموں کی چوری کے واقعات زوروں پر، محافظ تعینات

طیارے کا عملہ بالعموم انہیں صدارتی مہر والے ایم اینڈ ایم کی چاکلیٹ کے چھوٹے پیکٹ تحفے کے طورپر تقسیم کرتا ہے۔

نوادرات کی چوری ، داعش کے لیے کمائی کا ذریعہ

 ج ا/ ص ز (اے ایف پی اور دیگر خبر رساں ادارے)