1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان کے خلاف بھارت کی جارحانہ بیٹنگ

Geelani, Gowhar10 جون 2008

بنگلہ دیش میں جاری سہ فریقی کٹ پلئی کپ میں آج کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اووروں میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر تین سو تیس رن بنائے۔

https://p.dw.com/p/EH6F
دو ہزار چار کی سیریز میں بھارتی پاپ سٹار دلیر مہندی لاہور میں بھارت۔پاک کرکٹ میچ کے دوران دونوں ممالک کے پرچم لہراتے ہوئےتصویر: AP

بھارت کے افتتاحی بیٹسمینوں‘ گوتم گمبھیر اور وریندر سہواگ نے جارحانہ طریقے سے بیٹنگ کا آغاز کیا۔ دونوں نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ سہواگ نے نواسی جبکہ گمبھیر نے باسٹھ رنز سکور کئے۔ یوراج سنگھ نے بھی نصف سنچری سکور کی۔

پاکستان کی جانب سے میڈیم فاسٹ بولر عمر گل نے اکسٹھ رنوں کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ بوم بوم آفریدی نے باون رن دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان نے انتہائی خراب شروعات کی۔ چھبیس رنوں کے مجموعی سکور پر پاکستان کے تین بیٹسمین پویلین لوٹ چکے تھے۔