1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان: مالاکنڈ فوجی آپریشن اور ملٹری ڈپلومیسی

عابد حسین21 مئی 2009

پاکستان کے شمال مغربی سرحدی صوبے کے مالاکنڈ ڈویژن میں فوجی آپریشن کے بعد اب اعلیٰ فوجی افسران کے غیر ملکی دوروں پر پاکستان کے اندر شروع ہونے والی نئی بحث میں اِس کو ملٹری ڈپلومیسی کا نام دیا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/HuRH
پاکستان آرمی کے چیف، جنرل اشفاق پرویز کیانی، نے حال ہی میں یورپی ملکوں کا دورہ کیا۔تصویر: AP

پاکستان کے اندر مجموعی طور پر سیاسی بے سکونی کی وجہ سے انتشار کی کیفیت پائی جاتی ہے۔ اگر قبائلی علاقوں میں بے یقینی کی فضا قائم ہے تو اِس صوبے کے لوگوں میں مایوسی پھیلنے کا عمل شروع ہے۔ اِس صورت حال کو کئی بین الاقوامی ذرائع ابلاغ پر نمایں انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے اہم مالاکنڈ ڈویژن کے تین اضلاع میں فوج کے پندرہ ہزار کارکن خصوصی آپریشن راہِ راست میں شریک ہیں۔ سوات، بنیر اور دیر میں عسکریت پسندوں کے خلاف فوجی کارروائی جاری ہے۔

Pakistan Flash-Galerie
امدادی علاقوں میں فوجی خوراک اور دوسرا سامان نقسیم کرتے ہوئے۔تصویر: AP

اِس فوجی آپریشن کی اہمیت کے تناظر میں حال ہی میں پاکستانی فوج کے چیف جنرل اَشفاق پرویز کیانی نے یورپی ملکوں کا دورہ کیا اور اِس دورے کے دوران اپنی ملاقاتوں اور میٹنگوں میں فوجی آپریشن کے حوالے سے میزبان ملکوں کے اہم فوجی اور سول حکام کو بریفنگ دی۔ اِسی طرح جنرل طارق مجید آسٹریلیا گئے اور وہاں اِس آپریشن کے تناظر میں بریفنگ دی۔

پاکستانی دانشوروں کا خیال ہے کہ ملٹری ڈپلومیسی کے ذریعے پاکستان عالمی طاقتوں کو باور کروانا چاہتا ہے کہ وہ اپنے مشرقی سرحدوں سے فوج کو نکالنے سے قاصر ہے کیونکہ بھارتی فوج بھی وہاں موجود ہے۔ اِس کے علاوہ پاکستان، ملٹری ڈپلو میسی سے مہاجرین کے مسئلے کو بھی عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی کوشش میں ہے۔

اِس دوران مالاکنڈ ڈویژن میں فوج آپریشن میں کوئی کمی نہیں لائی گئی ہے۔ مزید ساٹھ عسکریت پسندوں کے ہلاک کئے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ فوج کی پیش قدمی سست ہونے میں وہاں بچھائی گئی بارودی سرنگوں کی وجہ قرار دی گئی ہے۔

مالاکنڈ ڈویژن میں جاری آپریشن کے باعث لاکھوں افراد مہاجرت کا شکار ہو چکے ہیں۔ اُن کے لئے وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے ڈونررز کانفرنس طلب کی ہے۔ جمعرات کو ہونے والی کانفرنس میں کئی عملی پہلووں پر بات کی جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔