پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ جاری
16 نومبر 2008پاکستان نے اس میچ میں اپنی اننگز میں چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر پچاس اوورز کھیلتے ہوئے دو سو تہتر رنز بنائے جس میں محمّد یونس کی شاندار سینچری بھی شامل ہے۔ آخری اوورز میں مصبح الحق نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور وہ اناسی رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان اس سیریز کے پہلے دو میچ جیت کر سیریز میں حتمی کامیابی حاصل کر چکا ہے۔ آج کے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شعیب اختر زخمی ہونے کے باعث آج کا میچ بھی نہیں کھیل سکے۔
ادھر ٹینس میں عالمی نمبر تین سربیائی کھلاڑی نوواک ڈوکووچ نے اپنا پہلا ٹینس ماسٹرز کپ جیت لیا ہے۔ شنگھائی منعقدہ اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں ڈوکووچ نے روسی کھلاڑی نکولے ڈیوی ڈینکو کو چھ ایک اور سات پانچ سے ہرا دیا۔ دفاعی چیمپیئن اور عالمی نمبر دو کھلاڑی راجرر فیڈرر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل سے قبل ہی اپنا میچ اسکاٹ لینڈ کے اینڈی مرّی سے ہار گئے تھے۔ عالمی نمبر ایک رافائل ندال زخمی ہونے کے بعد ٹورنامنٹ سے دست بردار ہو گئے تھے۔