1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

’پاری ہور ہی ہے‘ کے بھارت میں بھی چرچے

15 فروری 2021

''یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پارٹی ہو رہی ہے۔‘‘ دنانیر مبین کے لہجے اور منفرد انداز کی وجہ سے ان کی ویڈیو پاکستان اور بھارت میں بے انتہا مقبول ہو رہی ہے۔

https://p.dw.com/p/3pNo5
Screenshot Instagram | Influencerin Dananeer Mobeen
تصویر: Instagram/dananeer_pawri

پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر دنانیر مبین کی ایک ویڈیو نے انہیں چند ہی دنوں میں 'شہرت یافتہ‘ بنا دیا ہے۔ پشاور کی انیس سالہ دنانیر نے کچھ روز قبل یہ ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ اپنے موبائل فون کی مدد سے ویڈیو بناتے ہوئے کہتی ہیں، ''یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پارٹی ہو رہی ہے۔‘‘ انفلوئنسر دنانیر مبین کا لہجہ اور ان کا انداز  ان کی شہرت اور ویڈیو کے وائرل ہونے کا سبب بنے۔

گزشتہ چند دنوں سے یہ ویڈیو #pawrihoraihai کے ہیش ٹیگ کے ساتھ پاکستان اور بھارت میں بے انتہا مقبول ہو رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر ان گنت افراد نے اس ہیش ٹیگ کے ساتھ دلچسپ اور مزاحیہ میمز بنائے اور شیئر کیے۔

بھارتی میوزک کمپوزر یشراج مکھاٹے نے تو ایک مکس بھی بنا ڈالا۔

دنانیر مبین نے اپنی وائرل ویڈیو کے پیچھے کی کہانی سناتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کے دوست نتھیا گلی کی سیر کر رہے تھے کہ بس تفریح  میں یہ ویڈیو فلمائی گئی اور اس کا مقصد لوگوں کو خوش کرنا تھا۔ دنانیر نے کہا کہ وہ مستقبل میں مزید ہلکی پھلکی ویڈیوز بنائیں گی۔

 

کرکٹر حسن علی نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی توئنٹی سیریز جیتنے کے بعد یه میم بنائی.