1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ویلنٹائن ڈے منایا جائے یا نہیں؟

بینش جاوید12 فروری 2016

میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع کوہاٹ کی مقامی حکومت نے شہر میں ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے اشیاء کی خریداری پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس فیصلے کو سوشل میڈیا پر کئی افراد نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

https://p.dw.com/p/1HuZz
Indien Valentinstag
تصویر: AFP/Getty Images/D. Dutta

گزشتہ چند برسوں میں پاکستان میں ویلنٹائن ڈے کی مقبولیت میں کافی اضافہ ہوا ہے اور بہت سے افراد اس دن کو مناتے ہیں۔ تاہم چند روز قبل سے اس دن کو منانے کے خلاف ایک مہم چل رہی ہے۔ کراچی، اسلام آباد اور کئی دیگر شہروں میں اس دن کو نہ منانے کے پیغامات پر مبنی بینرز لگائے گئے ہیں۔

انٹرنیٹ پر کوہاٹ انتظامیہ کی جانب سے ویلنٹائن ڈے پر پابندی کے بارے ميں نوٹیفیکیشن بھی کافی افراد نے شئیر کیا ہے۔

اس نوٹیفیکشن کو کئی افراد نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سوشل میڈیا پرکچھ ایسے افراد بھی تھے جنہوں نے ویلنٹائن ڈے پر پابندی عائد کرنے کی حمایت کی۔

کچھ میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ وفاقی دارلحکومت میں بھی ویلنٹائن ڈے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تاہم اسلام آباد کے ڈپٹی کمیشنر نے اس خبر کی تردید کر دی ہے۔