1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فاسٹ باؤلر چھاگئے، آسٹریلیا 127 پر ڈھیر

3 جنوری 2010

محمد آصف اور محمد سمیع کی تباہ کن باؤلنگ نے آسٹریلوی ٹیم کو سیریز کے دوسرے میچ میں پہلی اننگ کے دوران 127 پر ڈھیر کر دیا ہے۔ آصف نے کیریئر کی بہترین گیند بازی کرتے ہوے چھ وکٹیں حاصل کی۔

https://p.dw.com/p/LJEh
محمد آصف، فائل فوٹوتصویر: AP

سڈنی کے میدان پر کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے کا فیصلہ کیا۔ بارش کی وجہ سے کھیل تاخیر سے شروع ہوا اور وقت سے ذرا پہلے ہی دن کے کھیل کا خاتمہ کیا گیا۔ میزبان ٹیم کی جانب سے واٹسن اور اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے فلپس ہوز نے اننگز کا آغاز کیا۔ پہلا میچ کھیلنے والے فلپس ہیوز بغیر رنز بنائے سیع کی گیند پر پویلین لوٹ گئے ۔ اگلی ہی گیند پر کپتان رِکی پونٹنگ محمد سمیع کے ایک باؤنسر کو ہُک کرنے کی کوشش میں عمر گُل کے ہاتھوں کیچ ہو گئے اس کے بعد آسٹریلوی ٹیم کے کھلاڑی یکے بعد دیگر آئوٹ ہوتے رہے۔

Cricket - Großbild
فائل فوٹو

پاکستان کی طرف سے محمد آصف نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 41 رن دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد سمیع، جنہیں اس میچ میں محمد عامر کی جگہ ٹیم میں شامل کیا تھا 12 اوورز میں27 رنز دے کر3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔ عمر گل نے 48 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔ آسٹریلیا کی طرف سے سب سے زیادہ 38 رنز مائیکل جانسن نے بنائے۔

پاکستان کی اننگز کا آغاز عمران فرحت اور سلمان بٹ نے کیا۔ پہلے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 14 رنز بنائے ہیں۔ پاکستان نے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں اور محمد عامر، سعید اجمل اور عبد الرؤف کی جگہ محمد سمیع، دھنیش کنریا اور عمر گل کو ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔

رپورٹ : شادی خان سیف

ادارت : عصمت جبیں

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید