1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

انگلینڈ بمقالہ جنوبی افریقہ: ڈرامائی کھیل کے بعد پہلا ٹیسٹ برابر

20 دسمبر 2009

انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے مابین چار ٹیسٹ میچوں کی سریز کے سلسلے میں کھیلے جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرامائی کھیل کے بعد برابر ہو گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/L9S4
پال کولنگ ووڈ کی بیٹنگ کی بدولت یہ میچ برابر ہو گیاتصویر: AP

آخری دن کے تیسرے سیشن میں جب انگلینڈ کی وکٹیں گرنا شروع ہوئیں تو معلوم ہو رہا تھا کہ جنوبی افریقہ یہ میچ جیت جائے گا لیکن کولنگ ووڈ کریز پر جمے رہے اور یہ میچ برابر ہو گیا۔

جنوبی افریقہ کے شہر سینچورین کے سپر سپورٹ پارک میں کھیلے جانے والے اس میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اینگز میں 418 رنز بنائے جن میں جیک کیلس کے شاندار 120 رنز بھی شامل رہے۔ جبکہ انگلینڈ کے باؤلر جی پی سوان نے پانچ کھلاڑیوں کوآوٹ کیا۔

Graeme Smith Mannschaftskapitän Cricket Südafrika
جنوبی افریقہ کے کپتان گریم سمتھتصویر: AP

انگلینڈ نے جب اپنی پہلی اینگز کا آغاز کیا تو میزبان ٹیم کے باؤلروں کا پلا بھاری نظر آیا اور انگلینڈ کی ٹیم 356 رنز بنا کرآوٹ ہو گئی۔ جنوبی افریقہ کے باؤلر پال لی ہیرس نے پانچ وکٹیں لیں۔ جنوبی افریقہ نے ہاشم آملہ کی سینچری کی بدولت 301 رنز بنائے۔اس مرتبہ جمی اینڈریسن نے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

انگلینڈ کو اپنی دوسری انیگز میں یہ میچ جیتنے کے لئے 364 رنز درکار تھے۔ تاہم انگلینڈ کی ٹیم دو سو اٹھائیس رنزبنا سکی اور اس کے نو کھلاڑی آوٹ ہوئے۔ یہ ٹیسٹ میچ آخری دن تک کرکٹ شائقین کے لئے دلچسپی کا باعث رہا کیونکہ اس میچ کا فیصلہ کھیل کی آخری گیند پر بھی ممکن تھا۔

رپورٹ: عاطف بلوچ

ادارت: عابد حسین