1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سوشل میڈیا راؤنڈ اپ

بینش جاوید
10 فروری 2017

سربیا کی سرحد پر پاکستان سمیت کئی ممالک کے مہاجرین پھنسے ہوئے ہیں، پاکستان ٹرمپ انتظامیہ کو سنجیدگی سے نہیں لے رہا, پاکستان شکار ہو سکتا ہے پانی کے شدید بحران کا۔ یہ موضوعات شامل ہیں آج کے سوشل میڈیا راؤنڈ اپ میں

https://p.dw.com/p/2XMf5
Syrien Flüchtlinge aus dem Irak, Mossul
تصویر: Getty Images/AFP/D. Souleiman

مہاجرت کے حوالے سے ایک ویڈیو رپورٹ اس ہفتے ڈی ڈبلیو اردو کے سوشل میڈیا صارفین نے متعدد بار  دیکھی ۔ اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ بلقانی ریاست سربیا میں سینکڑوں کی تعداد میں پاکستانی، افغانی اور دیگر ممالک کے مہاجرین پھنسے ہوئے ہیں۔ اس ویڈیو میں زبیر نامی ایک مہاجر کی گفتگو دکھائی گئی ہے جو آٹھ مرتبہ غیر قانونی طور پر ہنگری کی سرحد پار کر چکا ہے۔ لیکن اب تک وہ مغربی یورپ پہنچنے میں کامیاب نہیں ہوا۔

اس مضمون پر ہمیں احسن محمد نے لکھا،’’ پاکستان آ جائیں اللہ تعالٰی رزق میں آسانیاں پیدا فرمائے گا۔‘‘

موسیٰ مومند نے لکھا،'' ضروری نہیں کہ ہر کوئی جنگ کی وجہ سے ملک چھوڑے اور بہت سے مسائل ہوتے ہیں ایک انسان کی زندگی میں۔‘‘

سربیا کی سرحد پر پھنسے پاکستانی مہاجرین مغربی یورپ جانے کے منتظر

مسلمز فار ٹرمپ‘ تنظیم کے چیئرمین ساجد تارڑ نے اس ہفتے ڈی ڈبلیو اردو کو ایک انٹرویو میں کہا کہ،’’ پاکستان اور چین کے بڑھتے تعلقات ٹرمپ انتظامیہ کے لیے باعث پریشانی ہیں۔ سن 1947 سے پاکستان امریکا کا اہم اتحادی رہا ہے اور اب پاکستان چین کی طرف جھکتا جا رہا ہے۔‘‘

اس اسٹوری پر ہمیں الطاف گوہر نایاب نے لکھا،’’ ساجد صاحب آپ تب کہاں تھے جس پاکستان میں اٹھارہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی۔ پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے قوم کو بہتر مستقبل کی امید دلائی ہے۔‘‘

ایک امریکی عدالت نے صدر ٹرمپ کی جانب سے سات ممالک کے شہریوں کی امریکا آمد پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے پر پابندی عائد کر دی تھی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سیاٹل کی فیڈرل کورٹ کے جسٹس کو ’نام نہاد جج‘ اور ان کے فیصلے کو ’مضحکہ خیز‘ قرار دے دیا۔

اس اسٹوری پر ہمیں محمد فرید نے لکھا،’’صدر ٹرمپ غلط فیصلے امریکی عوام پر مسلط کرنے کی کوشش میں ہیں  لیکن امریکی عوام باشعور ہے اور عدلیہ بھی ازاد ہے۔‘‘

علی حمزہ نے لکھا کہ مجھے تو حیرت ہورہی ہے کہ  پڑهی لکھی امریکی قوم نے ڈونلڈ ٹرمپ کو کیسے اپنا صدر منتخب کرلیا۔‘‘

پاکستان حکومت ٹرمپ انتظامیہ کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی

ایک اور اسٹوری جس پرہمیں کافی کامنٹس ملے وہ پاکستان میں پانی کے بحران کے حوالے سے تھی۔ آبی ماہرین اس بات کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ اگر ملک میں ہنگامی بنیادوں پر آبی ذخائر نہ بنائے گئے تو آنے والے عشروں میں ملک پانی کی شدید قلت کا شکار ہوسکتا ہے۔

اس اسٹوری پر ہمیں بہت سےکامنٹس موصول ہوئے۔  شہزاد ملک نے لکھا، '' سب سے زیادہ ضرورت کالاباغ ڈیم کی

 ہے جس سے بجلی اور پانی دونوں میسر ہوں گے۔‘‘