1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

راجر فیڈرر باپ بن گئے

رپورٹ: شامل شمس ، ادارت: امجد علی24 جولائی 2009

عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی کی شریکِ حیات مرکا نے جمعہ کے روز دو بچّیوں کو جنم دیا ہے۔ راجر فیڈرر نے اس دن کو اپنی زندگی کا سب سے بہترین دن قرار دیا ہے۔

https://p.dw.com/p/IwqU
راجر فیڈرر اور ان کی شریکِ حیاتتصویر: AP
BdT USA US Open in New York Roger Federer
پندرہ بار گرینڈ سلیم جیتنے والے راجر فیڈرر کا شمار ٹینس کی تاریخ کے بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہےتصویر: AP


ریکارڈ پندرہ گرینڈ سلیم جیتنے والے سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر باپ بن گئے ہیں۔ ان کے مطابق ان کو باپ بن کر جو خوشی ہوئی ہے، وہ اس سے قبل کبھی نہیں ہوئی۔ ان کی اہلیہ مرکا نے جمعہ کے روز دو جڑواں بیٹیوں کو جنم دیا، جن کے نام شارلینے اور مائلا رکھے گئے ہیں۔ راجر فیڈرر کے مطابق ان کی اہلیہ اور دونوں بیٹیاں تندرست ہیں۔

Federer nach Sieg in Wimbledon
یہ میری زندگی کا بہترین دن ہے، فیڈررتصویر: AP

گزشتہ ماہ لندن میں راجر فیڈرر نے ومبلڈن جیت کر سابق عالمی نمبر ایک امریکی کھلاڑی پیٹ سمپراس کا چودہ گرینڈ سلیم جیتنے کا ریکارڈ توڑ دیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی راجر فیڈرر نے گزشتہ برس اپنی کھوئی ہوئی پہلی پوزیشن بحال کر لی۔ گزشتہ برس فیڈرر کی کئی بار شکست کے بعد ہسپانوی کھلاڑی رافائل نادال عالمی نمبر ایک کھلاڑی بن گئے تھے۔ نادال گھٹنے کی تکلیف کے سبب اس برس ومبلڈن میں اپنے اعزاز کا دفاع نہ کر سکے۔

سابق عالمی نمبر ایک ٹینس لیجنڈ پیٹ سمپراس ومبلڈن میں فیڈرر کی جیت کے موقع پر امریکہ سے خصوصی طور پر لندن آئے تھے۔ سمپراس کے مطابق فیڈرر ٹینس کی تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑی ہیں۔

فیڈرر کے ہاں بیٹیوں کی ولادت کے بعد برطانیہ کے سٹّے بازوں نے ابھی سے اس بات پر سٹّہ کھیلنا شروع کر دیا ہے کہ فیڈرر کی بیٹیاں مستقبل میں ٹینس کھلاڑی بنیں گی۔ بعض سٹّے باز فیڈرر کی کسی ایک بیٹی کے ومبلڈن جیتنے، کوئی ایک گرینڈ سلیم جیتنے اور ولیم سسٹرز کی طرح بہنوں کی جوڑی بنانے جیسے موضوعات پر شرطیں لگا رہے ہیں۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں