جرمنی کے اقتصادی مرکز مانے جانے والے شہر ڈسلڈورف کے چیمبر آف کامرس میں ’پاکستان ورٹشافٹ ٹاگ‘ یعنی پاکستانی اقتصاديات کا دن منعقد ہوا۔ بيس نومبر کو ہونے والی اس ایک روزہ کانفرنس ميں جرمن کمپنيوں کو پاکستان میں ٹیکسٹائل، چمڑے اور توانائی کی صنعتوں میں سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے مواقع کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔