1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن سفیر کا پاکستان کے مختلف علاقوں کا دورہ

بینش جاوید
14 ستمبر 2017

اسلام آباد میں تعینات جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے خیبرپختونخواہ میں افغان مہاجرین کے ایک مرکز کا دورہ کیا۔ کوبلر اپنے دوروں کی تصاویر کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شئیر کر رہے ہیں۔

https://p.dw.com/p/2jz5S
Pakistan Azakhel Deutscher Botschafter Martin Kobler
تصویر: UNHCR/S. Khan

اسلام آباد میں جرمن سفارت خانے کے فیس بک پر شائع ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جرمن سفیر خیبر پختونخواہ کے علاقے اضاخیل میں اقوام متحدہ کے ادارہء برائے مہاجرین کے اس مرکز میں افغان بچوں کے ساتھ گھل مل رہے ہیں۔

جرمن سفیر کا راولپنڈی سے گجرانوالہ تک ٹرین میں سفر

اقوام متحدہ کے ادارہء برائے مہاجرین کی ویب سائٹ کے مطابق پاکستان میں لگ بھگ 1.45 ملین مہاجرین رہائش پذیر ہیں جن میں سے زیادہ تر افغان ہیں۔ اسلام آباد میں جرمن سفارت خانے کے فیس بک پر تصاویر کے ساتھ جاری بیان میں لکھا گیا ہے،’’  ہم افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کی حمایت کرتے ہیں۔ یہ مرکز پاکستانی اور افغان حکام کے ساتھ تعاون کی بہترین مثال ہے۔‘‘

مارٹن کوبلر پاکستانی میڈیا پر کافی زیادہ نظر آرہے ہیں۔ حال ہی میں جرمن سفیر نے پشاور بازار کا دورہ کیا اور راولپنڈی سے گجرانوالہ تک ٹرین پر سفر کیا تھا۔

مارٹن کوبلر نے پشاور میں بار بی کیو کھاتے ہوئے اپنی تصاویر کو ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر بھی کیا۔