تاريخ
بیمار پاکستانی لڑکی کی سن لی گئی
25 اکتوبر 2016اشتہار
نیوز ایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق ماریہ نامی اس لڑکے کے والد شاہد اللہ کا کہنا ہے کہ وہ دنیا بھر میں ان لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ان کی مدد کی تھی۔ شاہد اللہ کا تعلق متوسط طبقے سے ہے اور راولپنڈی میں ان کی ایک کارپٹ کی چھوٹی سی دکان ہے۔
شاہد اللہ گزشتہ چار برسوں سے اپنی بیٹی کےعلاج کے لیے کوششیں کر رہے تھے۔ ماریہ ایک جنیاتی بیماری میں مبتلا ہے جسے ’مورکیو سنڈروم‘ کہتے ہیں۔ اس بیماری میں ریڑھ کی ہڈی دب جاتی ہے۔
امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ شاہداللہ، ان کی بیٹی ماریہ اور ان کی اہلیہ کا ویزا منظور کر لیا گیا ہے۔ ماریہ کا علاج ڈیلویئر میں ویلینگٹن ہسپتال میں کیا جائے گا۔ ہسپتال ماریہ کا بالکل مفت علاج کرے گا۔