آزادی مارچ اسلام آباد پہنچنے کو ہے
جے یو آئی( ف) کا آزادی مارچ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں روات چوک سے براستہ ایکسپرہس ہائی وے اسلام آباد میں داخل ہو گا۔ جے یو آئی کا مطالبہ ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے استعفٰی تک آزادی مارچ ختم نہیں ہو گا۔
اسلام آباد کے شہری پریشان
مولانا فضل الرحمان کے مارچ کے باعث اسلام آباد کے شہریوں کے لیے گزرگاہیں محدود کر دی گئی ہیں۔ کشمیر ہائی وے پر اتوار بازار سے متصل روڈ کو بلاک کرنے کے لیے کنٹینر لگائے گئے ہیں۔
کارکن تین دن سے انتظامات میں مصروف
جمیت کے کارکن کھانے پینے کا بندوبست کر رہے ہیں۔ جلسہ گاہ میں جے یو آئی کے کارکن تین دن سے انتظامات میں مصروف ہیں اور وہ آرام بھی وہیں کرتے ہیں۔
پختونخوا ملی عوامی پارٹی کا خیمہ
جے یو آئی کے جلسے گاہ میں ایک جگہ محمود خان اچکزئی کی پختونخوا ملی عوامی پارٹی کا خیمہ بھی ہے۔
ایکسپورٹ کنٹینرز کا استعمال
کراچی سے منگوائے گئے ایکسپورٹ کنٹینرز کو شرکاء کی نقل و حرکت محدود کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور کل سے اسکول کالج بھی بند رہیں گے۔
محمود خان اچکزئی کی پارٹی کے کارکن
محمود خان اچکزئی کی پارٹی کے کارکن بلوچستان سے اس جلسے میں شرکت کے لیے پہنچ چکے ہیں۔
خاردار تاروں کا استعمال
اسلام آباد کی انتظامیہ نے خار دار تاروں کا بھی استعمال کیا ہے۔
6 تصاویر
1 | 66 تصاویر