1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تنازعاتیوکرین

باخموت پر روسی فوجی قبضہ شاید چند ہی دنوں میں، نیٹو چیف

8 مارچ 2023

مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینس اسٹولٹن برگ کے مطابق ممکن ہے کہ اگلے چند ہی روز میں روسی فوج مشرقی یوکرینی شہر باخموت پر قبضہ کر لینے میں کامیاب ہو جائے۔ ماسکو اس قبضے کے لیے کئی ماہ سے کوششیں کر رہا ہے۔

https://p.dw.com/p/4OPQE
Ukraine Krieg | Kämpfe um Bachmut
تصویر: Marek M. Berezowski/AA/picture alliance

نیٹو کے سربراہ نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ روسی مسلح دستے گزشتہ کئی ماہ سے مشرقی یوکرینی علاقے دونیٹسک کے شہر باخموت پر قبضے کے لیے کوشاں ہیں مگر ابھی تک کامیاب نہیں ہو سکے۔ روسی اور یوکرینی دستوں کے مابین اس اہم شہر پر قبضے کی جنگ گزشتہ کئی دنوں سے بہت شدید ہو چکی ہے اور اس میں ماسکو کو کافی زیادہ جانی نقصان بھی ہو رہا ہے۔

باخموت پر روسی قبضے سے جنگ کا پانسہ نہیں پلٹے گا، امریکی وزیر دفاع

ماسکو کی مسلح افواج کو پچھلے سال موسم خزاں سے لے کر اب تک یوکرین کے خلاف جنگ میں کوئی بڑی کامیابی نہیں مل سکی۔ اس لیے روس کے لیے یہ بات بہت اہم ہے کہ وہ باخموت پر قبضہ کر کے اپنے طور پر یہ دکھانے کی کوشش کرے کہ اسے عسکری کامیابیاں مل رہی ہیں۔

یورپی یونین کے وزرائے دفاع کا اجلاس

اس پس منظر میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینس اسٹولٹن برگ نے سویڈش دارالحکومت سٹاک ہوم میں یورپی یونین کے رکن ممالک کے وزرائے دفاع کے ایک اجلاس کے موقع پر بدھ آٹھ مارچ کے روز کہا کہ ماسکو باخموت پر کنٹرول کے لیے اب اپنے زیادہ سے زیادہ فوجی اور عسکری ساز و سامان مشرقی یوکرینی علاقوں میں بھیج رہا ہے۔

چین نے روس کو ہتھیار دیے تو 'نتائج‘ نکلیں گے، جرمن چانسلر

اسٹولٹن برگ کے مطابق یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ روس اس جنگ میں اب اس لیے اپنے زیادہ سے زیادہ فوجی اور ہتھیار بھیج رہا ہے کہ وہ اپنی فوجی کارکردگی میں معیار کی کمی کو تعداد کی زیادتی کے ساتھ پورا کرنا چاہتا ہے۔

NATO Secretary General Jens Stoltenberg
مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینس اسٹولٹن برگ تصویر: Jonas Ekstromer/TT News Agency/AP/picture alliance

روسی پیش قدمی کے بعد باخموت کے رہائشی شہر چھوڑتے ہوئے

نیٹو سربراہ نے کہا، ''روس کو بہت زیادہ جانی نقصان ہو رہا ہے مگر ساتھ ہی ہم اس بات کو بھی خارج از امکان قرار نہیں دے سکتے کہ ممکنہ طور پر ماسکو کی مسلح افواج اگلے چند روز میں باخموت پر قبضہ کر لینے میں کامیاب  ہو سکتی ہیں۔‘‘

’باخموت پر قبضہ جنگ میں کوئی نیا موڑ نہیں ہو گا‘

روسی یوکرینی جنگ میں کھل کر کییف کی مدد کرنے والے مغربی دفاعی اتحاد کے سربراہ نے سٹاک ہوم میں کہا، ''روس شاید چند ہی روز میں باخموت پر قبضہ کر لے، لیکن ساتھ ہی یہ بات بھی ذہن میں رہنا چاہیے کہ اس قبضے کا مطلب یہ نہیں ہو گا کہ اس جنگ میں کوئی ایسا نیا موڑ آ گیا ہے جو روس کے حق میں فیصلہ کن ہو سکتا ہے۔‘‘

یوکرین پر مضبوط جرمن حمایت کے لیے بائیڈن نے شولس کا شکریہ ادا کیا

ژینس اسٹولٹن برگ کے الفاظ میں، ''باخموت پر روس کے ممکنہ فوجی قبضے کی بات کرنے کا ایک مطلب یہ بھی ہے کہ ہمیں ماسکو کی عسکری صلاحیت کے بارے میں کوئی غلط اندازہ بھی نہیں لگانا چاہیے۔ تاہم ایسی کسی بھی پیش رفت سے قطع نظر نیٹو اس جنگ میں یوکرین کی مدد ہر حال میں جاری رکھے گا۔‘‘

م م / ع ت (اے ایف پی، روئٹرز)

جرمن جنگی ٹینکوں کے لیے یوکرینی فوجیوں کی تربیت