1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یونان میں تقریبا دو ہزار برس پرانی سڑک دریافت

26 جون 2012

ماہرین آثار قدیمہ نے یونان کے دوسرے سب سے بڑے شہر تھیسالونِکی میں تقریبا دو ہزار برس قدیم ایک سڑک کا 70 میٹر طویل حصہ دریافت کیا ہے۔ یہ سٹرک سلطنت روم کے دور میں تعمیر کی گئی تھی۔

https://p.dw.com/p/15LOM
تصویر: picture-alliance/dpa

سنگ مرمر کی بنی سڑک کا یہ حصہ تھیسالونِکی شہر میں زیر زمین سب وے نظام کی تعمیر کے لیے کی جانے والی کھدائی کے دوران دریافت کیا گیا۔ اس شہر میں زیر زمین ٹرام سسٹم کا آغاز چار برس بعد ہو جائے گا جبکہ اس نظام کو استعمال کرنے والے افراد اس سڑک کا نظارا بھی کر پائیں گے۔

پیر کے روز یہ سائٹ عوام کے لیے کھولی گئی۔ اسی موقع پر یہ اعلان کیا گیا کہ جب سب وے نظام شروع ہو گا تو یہ سڑک دیکھنے کے لیے مستقبل بنیادوں پر دستیاب ہو گی۔ یہاں ملنے والے سنگ مرمر کے بڑے بڑے ٹکڑوں میں بچوں کے بورڈ گیمز وغیرہ کے نقش کنداں ہیں۔ یہاں سڑک بنانے میں استعمال ہونے والے اوزار اور سنگ مرمر کے ستونوں کے پاس مشعلیں بھی ملی ہیں۔

Sonnenfinsternis Türkei
رومن سلطنت کی باقیات یورپ کے دیگر علاقوں میں بھی ملتی ہیںتصویر: AP

یہاں کام کرنے والے ایک ماہر آثار قدیمہ Viki Tzanakouli نے خبر رساں ادارے AP کو بتایا کہ یہ سڑک 23 سو برس قبل قدیم یونانی دور میں تعمیر کردہ سڑک کی باقیات پر سلطنت روم نے تقریبا 18 سو برس قبل تعمیر کی تھی۔ ’’ہمیں دو سڑکیں اوپر تلے ملی ہیں۔ اس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ اس شہر کی تاریخ صدیوں پر محیط ہے۔‘‘

انہوں نے بتایا کہ یہ دونوں قدیم سڑکیں شہر کی موجودہ سڑکوں سے انتہائی قریب واقع ہیں۔ یہ نودریافت شدہ سڑک شہر کی وسط میں جدید ایگناٹیا ایوینیو تلے سات میٹر گہرائی پر دریافت کی گئی ہے۔

اس شہر میں سب وے پر کام کا آغاز سن 2006ء میں ہوا تھا تاہم اس شہر کا انتہائی گنجان آباد ہونا، اس سب وے کی تعمیر میں کم رفتاری کا باعث بھی رہا ہے۔ سن 2008ء میں اسی سب وے پر کام کرنے والے مزدوروں نے ایک ہزار قدیم قبریں بھی دریافت کی تھیں، جن میں سے بعض زر و جواہرات سے بھری ہوئی تھیں۔ مختلف حجم کی ان قبروں میں زیورات، سکے اور کچھ فن پارے بھی ملے تھے۔

at /ij (AP)