1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یورپی یونین کے ساتھ تجارتی تعلقات: پاکستانی وزیر خارجہ قریشی کا انٹرویو

10 ستمبر 2010

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج جمعہ کی صبح تک مختلف یورپی ملکوں کے چار روز دورے پر تھے، جس دوران جمعرات کی رات وہ برسلز میں تھے، جہاں انہوں نے یورپی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔

https://p.dw.com/p/P9Vf
تصویر: picture-alliance/dpa

اس سے قبل وہ پولینڈ، پرتگال اور سپین میں ان ملکوں کے وزرائے خارجہ سے بھی ملے تھے۔ پاکستانی وزیر خارجہ کے اس یورپی دورے کا مقصد پورپی یونین کےوزرائے تجارت اور وزرائے خارجہ کے آج جمعہ کو ہونے والےغیر رسمی اجلاسوں کے حوالے سے اس بارے میں لابی کرنا تھا کہ پاکستان می‍ں سیلاب کے متاثرین کی زیادہ سے زیادہ مدد کی جائے اور پاکستان کو یونین کے رکن ملکوں کے ساتھ تجارت میں محصولات کے سلسلے میں خصوصی مراعات بھی دی جائیں۔

برسلز میں جمعرات کی شام شاہ محمود قریشی نے یورپی وزیرخارجہ کیتھیرین ایشٹن سے بھی ملاقات کی تھی۔ اس موقع پر برسلز میں خالد حمید فاروقی نے ڈوئچے ویلے شعبہ اردو کے لئے شاہ محمود قریشی کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو کیا، جو آپ نیچے دئے گئے لنک کے ذریعے سن سکتے ہیں۔

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں