1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یورپی گراں پری میں فیٹل کی جیت

28 جون 2010

فارمولا وَن ریسنگ کے جرمن ڈرائیور سیباستیئن فیٹل نے یورپی گراں پری میں فتح حاصل کر لی ہے۔ اس سیزن میں یہ ان کی دوسری اور اپنے کیریئر کی ساتویں جیت ہے۔ انہوں نے ریس کے آغاز سے ہی کنٹرول بنائے رکھا۔

https://p.dw.com/p/O4ey
تصویر: AP

اس فتح کے بعد ایک بیان میں ریڈ بُل ٹیم کے ڈرائیور فیٹل نے کہا، ’یہ ٹائم کا گیم ہے، ہم ٹریک پر لوٹ آئے ہیں۔ یہ آسان نہیں تھا، ہمیں اس قدر مضبوطی سے سامنے آنے کی توقع بھی نہ تھی۔‘

واضح رہے کہ ملائیشین گراں پری کے بعد سے فیٹل کی یہ پہلی جیت ہے جبکہ موناکو گراں پری کے بعد ریڈ بُل کے لئے بھی یہ پہلی فتح ہے۔ اس وقت ریڈبُل کو یہ ٹائیٹل آسٹریلوی ڈرائیور مارک ویبر نے دلایا تھا۔

یورپی گراں پری میں میکلارن ٹیم کے لیوئس ہیملٹن دوسرے نمبر پر رہے ہیں جبکہ اسی ٹیم کے جینسن بٹن تیسرے نمبر پر رہے۔ بٹن ان نو ڈرائیوروں میں سے ایک تھے، جنہیں سیفٹی کار کے ضوابط توڑنے پر پانچ سیکنڈ کی پنلٹی دی گئی۔

اتوار کو ریڈ بُل ہی کے ڈرائیور مارک ویبر ایک خطرناک حادثے میں اس وقت بال بال بچ گئے، جب 300 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑتی ان کی گاڑی الٹ گئی۔

رپورٹ: ندیم گِل

ادارت: شادی خان سیف

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں