یورپی وفد واشنگٹن میں
20 مارچ 2007اشتہار
اس ملاقات میں یو رپ میں میزائل ڈیفنس سسٹم کی تنصیب اور مشرق وسطی کی صورتحال کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ اس کے علاوہ ان چاروں نے روسی نمائندے سے بھی ٹیلیفون پر بات کی۔ پولینڈ میں میزائل ڈیفنس سسٹم نصب کرنے کے امریکی مجوزہ منصوبے پر اگرچہ جرمنی میں اس وقت بے چینی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ تاہم واشنگٹن میں فریقین کی یہ کوشش کرتے رہے کہ اس مسئلے کے بارے میں اختلاف رائے کو کم کیا جا سکے۔