کچھ تعمیراتی ڈھانچے خاص طور پر انیس سو پچاس یا انیس سو ساٹھ کے عشروں میں بنائے گئے پل زیادہ مستحکم نہیں ہیں۔ اٹلی کی ایک تجربہ گاہ میں ارضیاتی طبیعیات کے ماہرین یہ اندازہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کوئی طاقت ور زلزلہ ایسے پلوں کے لیے کس حد تک خطرناک ثابت ہو سکتا ہے؟