1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یورپ، منظم جرائم میں اضافہ

12 اپریل 2021

یورپی پولیس کے ادارے یورو پول کے مطابق خطے میں منظم جرائم میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

https://p.dw.com/p/3rt5M
Den Haag Europol Zentrale
تصویر: picture alliance/AP Photo

منظم جرائم سے متعلق تجزیاتی رپورٹ پیر کو ہنگری کے دارالحکومت لزبن میں عام کی گئی۔ اس رپورٹ میں تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ منظم جرائم پیشہ گروہوں نے کورونا وبا کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف یورپی ممالک میں اپنے قدم جما لیے ہیں۔ رپورٹ میں یورو پول نے واضح کیا کہ یورپی یونین میں منظم جرائم سے جتنا خطرہ آج ہے پہلے کبھی نہیں تھا۔

انسانوں کی اسمگلنگ کے راستے: جرمن سرحدوں پر چیکنگ اور زیادہ

حکام کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ گروپ یورپ میں وبا کی وجہ سے درپیش طویل مدتی اقتصادی مشکلات اور سماجی پریشانیوں کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ حالات مجرموں کو اپنی سرگرمیاں بڑھانے میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں اور وہ عام شہریوں، کاروبار اور پبلک سیکٹر کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

Europol I Razzia gegen einen mutmaßlichen Drogenring in Brasilien, Europa und Asien
تجزیاتی رپورٹ یورو پول کے ماہر تجزیہ کاروں نے مرتب کی ہےتصویر: Europol

پولیس کا خیال ہے کہ جرائم پیشہ گروپس یورپی ممالک کی اقتصادیات کو کمزور کرتے ہوئے کنٹرول کرنے کی کوشش میں ہیں۔

منظم جرائم پیشہ سرگرمیوں کا  تجزیہ

یورو پول کے مطابق ستر فیصد منظم جرائم پیشہ نیٹ ورک تین یورپی ریاستوں میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس جائزے کے مطابق چالیس فیصد گینگ منشیات کے دھندے میں ملوث ہیں۔ اس دھندے کو جرائم پیشہ گروہوں کا سب سے بڑا منافع بخش کاروبار قرار دیا گیا ہے۔

ڈارک نیٹ پر منشیات اسمگلنگ: بین الاقوامی کارروائی

پروفیشنل تنظیمیں اور جرائم پیشہ گروہ

اس جائزہ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی حامل کئی تنظیموں کے انڈر ورلڈ کے ساتھ گہرے روابط ہیں۔ یہ پروفیشنل تنظیمیں کاروباری ادارے کھولے ہوئے ہیں۔

Europol I Razzia gegen einen mutmaßlichen Drogenring in Brasilien, Europa und Asien
یورو پول کا ایک باوردی اہلکار منظم جرائم پیشہ گروہ کے ایک ٹھکانے پر چھاپے کے دورانتصویر: Europol

رپورٹ کے مطابق اسی فیصد جرائم پیشہ نیٹ ورک قانونی طور پر صحیح اور درست کاروبار کرتے ہیں۔ ان کے علاوہ ساٹھ فیصد گینگ اپنے کاروبار کو وسعت دینے کے لیے کرپشن کا سہارا لے رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ غیر قانونی سرمائے کی منتقلی اور منی لانڈرنگ بھی انڈر ورلڈ مالی نظام کا حصہ ہے۔

 ع ح، ش ج  (ڈی پی اے)