1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یورو کپ فٹبال، اسپین اور اٹلی کوارٹر فائنلز میں

19 جون 2012

پیر کے روز گروپ سی کے دو میچز میں اپنی اپنی حریف ٹیموں کروشیا اور آئرلینڈ کو شکست دے کر اسپین اور اٹلی نے یوئیفا یورو کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنلز کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

https://p.dw.com/p/15HUO
تصویر: picture-alliance/dpa

دفاعی چیمپیئن اسپین نے کروشیا کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔ اسپین کی جانب سے کھیل کا واحد گول متبادل کھلاڑی Jesus Navas نے کیا۔

گروپ سی کے میچز پولینڈ میں ہو رہے ہیں۔ تاہم اب اسپین اور اٹلی کی ٹیمیں ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مرحلے کے لیےکوالیفائی کر گئی ہیں۔ ان دونوں ٹیموں کو کوارٹر فائنلز شریک میزبان ملک یوکرائن میں کھیلنا ہوں گے۔ ان ٹیموں کو ممکنہ طور پر یوکرائن، انگلینڈ یا فرانس کا سامنا کرنا ہو گا۔

اسپین اپنا کوارٹر فائنل ہفتے کے روز Donetsk میں کھیلے گا جبکہ اٹلی کو اپنا کوارٹر فائنل اتوار کے روز کییف میں کھلینا ہے۔ پیر کے روز کھیلے گئے میچ میں اسپین کی ٹیم کئی مواقع ملنے کے باوجود گول کرنے میں ناکام رہی۔ اگر اس میچ میں ورلڈ چیمپیئن اسپین کو شکست ہو جاتی، تو اسے وطن واپس لوٹنا پڑ جاتا۔ اسپین کی جانب سے گول کیپر اور کپتان ایکر کاسیاس نے کھیل کے 59 ویں اور 79 ویں منٹ میں دو یقینی گول بچا لیے۔ جبکہ کھیل کے اختتام سے دو منٹ قبل متبادل ہسپانوی کھلاڑی Navas نے گول کر کے اپنی ٹیم کی کوارٹر فائنل مرحلے تک رسائی یقینی بنائی۔

پیر کے روز کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں اٹلی کو ٹورنامنٹ سے باہر نکلنے سے بچنے اور کوارٹر فائنل تک رسائی کے لیے نہ صرف میچ جیتنا تھا بلکہ شرط یہ بھی تھی کہ کروشیا اور اسپین کا میچ ایک ایک گول سے برابر نہ ہو۔

اطالوی تماشائی جشن مناتے ہوئے
تصویر: Reuters

اٹلی کی جانب سے کاسانو نے کھیل کے 35 ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلوائی۔ کھیل کے 89 ویں منٹ میں آئرلینڈ کے مڈفیلڈر آنڈریو کو دوسری بار پیلا کارڈ دکھا کر میدان سے باہر کر دیا گیا اور اس کے چند ہی لمحوں بعد اٹلی کی جانب سے بالوٹیلی نےگول کر کے اپنی ٹیم کی جیت کو یقینی بنایا۔ واضح رہے کہ بالوٹیلی کو گزشتہ میچ میں نسل پرستانہ جملوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

UEFA کپ انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ ہفتے اٹلی کے فارورڈ کھلاڑی ماریو بولوٹیلی پر نسل پرستانہ جملے کسنے پر کروشیا کی فٹبال ایسوسی ایشن سے اپنی ’ناپسندیدگی‘ کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔ UEFA کے صدر Michel Platini نے کہا کہ وہ یورو کپ میں کروشیا کے شائقین کے رویے سے ’بالکل بھی خوش‘ نہیں ہیں۔

دوسری جانب UEFA نے ڈنمارک کے کھلاڑی Nicklas Bendtner کو بھی سزا سنائی ہے۔ Nicklas Bendtner نے ٹیم کے پہلے میچ میں گول کرنے کے بھی اپنے تہہ جامے کو نمایاں کیا تھا، جس پر ان کے اسپانسر کا نام درج تھا۔ ٹورنامنٹ کی انتظامیہ کی جانب سے انہیں سن 2014ء کے ورلڈ کپ کے ایک کوالیفائنگ میچ پر کھیلنے پر پابندی اور ٹورنامنٹ کے مارکیٹنگ قواعد کی خلاف ورزی پر 126 ہزار ڈالر جرمانے کا حکم بھی سنایا۔ Bendtner نے اس سزا کے خلاف اپیل کا اعلان کیا ہے۔

at / ai (AP, Reuters)