1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ہیٹی:مظاہروں کی رپورٹنگ کے دوران صحافیوں پر فائرنگ

9 فروری 2021

کیریبیائی ملک ہیٹی میں اپوزیشن رہنماوں نے موجودہ صدر جووینل موئز کو ہٹا کر ایک عبوری صدر مقرر کردیا ہے۔ یہ پیش رفت موئز کی جانب سے اپنے خلاف بغاوت کا الزام عائد کرنے کے ایک دن بعد ہوئی ہے۔

https://p.dw.com/p/3p5aL
Haiti Proteste
تصویر: Jeanty Junior Augustin/REUTERS

ہیٹی میں صدر جووینل موئز کی حکومت کے خلاف مظاہروں کی رپورٹنگ کے دوران پیر کے روز دو صحافیوں کو گولی لگ گئی۔

ہیٹی سے شائع ہونے والے اخبار ریزو نوڈویز کے مطابق دونوں صحافیوں کو اس وقت گولی لگ گئی جب وہ پیر کے روز احتجاجی مظاہروں کی براہ راست رپورٹنگ کر رہے تھے۔ اخبار نے لکھا ہے کہ فوری طور پر یہ پتہ نہیں چل سکا کہ وہ کتنے شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔

دیگر مقامی صحافیوں نے بھی دو صحافیوں کے گولی لگنے کی تصدیق کی ہے۔

موئز کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب ہیٹی  کے اپوزیشن رہنماوں نے اعلان کیا کہ انہوں نے ایک عبوری صدر کی تقرری کر دی ہے۔ نامزد صدر جوزف میسین زاں لوئی ہیتی کی سپریم کورٹ کے سب سے بزرگ جج ہیں۔

جوزف میسین نے ایک ٹوئٹ میں کہا”میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ اپوزیشن اور سول سوسائٹی کی جانب سے عارضی مدت کے دوران عبوری صدر کے طور پر ملک کی خدمت کے لیے خود کو پسند کیے جانے کو قبول کرتا ہوں۔

جوزف میسین نے ایک ٹوئٹ میں کہا”میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ عارضی مدت کے لیے عبوری صدر کے طور پر ملک کی خدمت کے لیے اپوزیشن اور سول سائٹی کی جانب سے اپنے انتخاب کو قبول کرتا ہوں۔"

اپوزیشن رہنما اینڈرے مائیکل نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا ”ہم جووینل موئز کے صدارتی محل چھوڑنے کے منتظر ہیں تاکہ ہم مسٹر میسین زاں لوئی کو عبوری صدر کے عہدے پر فائز کر سکیں۔"

یہ تقرری موئز کی جانب سے اس اعلان کے ایک دن بعد ہوئی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ انہیں جان سے مارنے کی کوشش سکیورٹی افسران نے نا کام بنا دی۔ اس مبینہ بغاوت کے بعد تقریباً 23 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جن میں سپریم کورٹ کے ایک جج اور ایک اعلی پولیس عہدیدار شامل تھے۔

اپوزیشن رہنماوں کا دعوی ہے کہ موئزکی مدت صدارت فروری 2016 میں شروع ہوئی تھی اور گزشتہ اتوار کو ختم ہوگئی۔ لیکن موئز اور ان کے حامیوں کا دعوی ہے کہ ان کی مدت صدارت 2017 سے شروع ہوئی تھی۔ صدر کا کہنا ہے کہ وہ اکتوبر 2017 میں ہونے والے انتخابات میں کامیاب ہونے والے شخص کو اقتدار سونپ دیں گے لیکن فروری 2022 میں مدت صدارت ختم ہونے تک اپنا عہدہ نہیں چھوڑیں گے۔

Haiti Präsident Jovenel Moise
جووینل موئزتصویر: Dieu Nalio Chery/AP Photo/picture alliance

اقوام متحدہ کی تشویش

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس نے کہا کہ اقوام متحدہ کو ہیٹی کے سیاسی بحران پر شدید تشویش لاحق ہے۔

سکریٹری جنرل کے ترجمان نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موئز کی مدت صدارت فروری 2022 میں ختم ہونے والی ہے۔ انہوں نے موئز کے اقتدار کے دعوے کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی طر ف سے حمایت کے متعلق کوئی تبصرہ نہیں کیا۔  امریکا نے اگلے برس تک اقتدار میں رہنے کے موئز کے دعوے کی حمایت کی ہے۔

ج ا/ ص ز  (اے ایف پی، ڈی پی اے)

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں