1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ہنگری کے مہاجرين مخالف وزير اعظم تيسری مدت کے ليے منتخب

9 اپریل 2018

ہنگری ميں اتوار کو ہونے والے عام انتخابات ميں دائيں بازو کے مہاجرين مخالف رہنما وکٹور اوربان کامياب ہو گئے ہيں۔ ابتدائی، غير حتمی نتائج کے مطابق اوربان کے اتحاد نے کافی زيادہ برتری کے ساتھ مطلوبہ اکثريت حاصل کر لی ہے۔

https://p.dw.com/p/2vhHI
Ungarn Wahlen Viktor Orban Wahlsieg Jubel
تصویر: Reuters/L. Foeger

پير کی صبح تک موصولہ رپورٹوں کے مطابق قريب اٹھانوے فيصد ووٹوں کی گنتی کے بعد اوربان کی فيدس KDNP کوليشن کو پارليمان ميں دو تہائی اکثريت حاصل ہو گئی ہے۔ پارليمان کی کل نشستوں کی تعداد 199 ہے اور اب تک اوربان کا اتحاد 134 جيت چکا ہے۔ انتہائی دائيں بازو کی جوبک پارٹی چھبيس سيٹوں کے ساتھ دوسری اور سوشل ڈيموکريٹس بيس سيٹوں کے ساتھ تيسری پوزيشن پر ہیں۔ انتخابات ميں ٹرن آؤٹ 63.2 فيصد رہا۔ پارليمان ميں دو تہائی اکثريت اوربان کو ملکی آئين ميں تراميم کرنے کا اختيار بھی ديتی ہے۔

ابتدائی نتائج سامنے آنے کے بعد وزير اعظم وکٹور اوربان نے کہا کہ عوام کا بھاری تعداد ميں اس اليکشن ميں حصہ لينا، تمام شکوک و شبہات کو رد کر ديتا ہے۔ 

چون سالہ اوربان مسلسل دو مرتبہ  وزير اعظم کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں اور بظاہر اب ان کے تیسری مرتبہ  وزیر اعظم  بننے کی راہ میں کوئی رکاوٹ نظر نہيں آتی۔ ہنگری اور يورپی يونين ميں ان کے ناقدين، ان پر بد عنوانی اور جمہوری اداروں کو بڑے منظم انداز ميں کمزور بنانے کا الزام عائد کرتے ہيں۔ انہوں نے مسلمان ملکوں سے پناہ کے ليے يورپ آنے والے مہاجرين پر انتہائی سخت موقف اختيار کر رکھا ہے اور مہاجرين کی تقسيم کے حوالے سے يورپی ڈيل کو عدالت ميں چيلنج تک کيا ہے۔

مہاجرين کی آمد جاری، يورپی سطح پر مخالفت بھی بڑھتی ہوئی

ع س / ع ب، نيوز ايجنسياں