ہم جرمن کیوں سیکھنا چاہتے ہیں؟
ازبکستان سے عزیزہ سلطانوا، عمر 18 برس
’’میں غیر ملکی زبانوں میں بہت زیادہ دلچسپی رکھتی ہوں۔ میں جرمن کے علاوہ بھی کئی زبانیں بول سکتی ہوں۔ میں مستقبل میں صحافی کے طور پر کام کرنا چاہتی ہوں اور اس کے لیے غیر ملکی زبانوں کی ضرورت ہوتی ہے۔‘‘
گھانا سے سیلاس ژامپا، عمر 15 برس
’’میں چھ ماہ سے جرمن سیکھ رہا ہوں۔ یہ زبان مجھے واقعی اچھی لگتی ہے اور سیکھنا بھی مشکل نہیں ہے۔ میں مستقبل میں جرمنی میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنا چاہتا ہوں۔‘‘
پولینڈ سے میچالینا پاکیچ، عمر 15 برس
’’میں خاص طور سے جرمن تلفظ کو پسند کرتی ہوں۔ جرمن زبان کا تلفظ ہماری زبان سے بہت مختلف ہے۔ لوگ کہتے ہیں کہ جرمن بہت مشکل زبان ہے لیکن میں ایسا نہیں سمجھتی۔ پولش کی نسبت جرمن کو روانی اور آسانی سے بولا جا سکتا ہے۔‘‘
کروشیا سے لوکا گولز، عمر 17 برس
’’میں بچپن ہی سے اس زبان کو پسند کرتا ہوں۔ دو جرمن الفاظ کو جوڑ کر ایک نیا لفظ تخلیق کیا جا سکتا ہے۔ اگر ٹیر (جانور) کو اور آرسٹ (ڈاکٹر) سے ملا دیں تو جانوروں کا ڈاکٹر (ٹیئر آرسٹ) بن جاتا ہے۔‘‘
چین سے لی یوآن، عمر 18 برس
’’میں انگلش کی نسبت جرمن کو زیادہ آسان زبان سمجھتی ہوں۔ اس زبان میں گرامر کے اصول بہت زیادہ ہیں لیکن یہ منطقی ہیں انگلش کی طرح نہیں۔ مجھے جرمن اس وجہ سے بھی اچھی لگتی ہے کہ میں دو مرتبہ جرمنی کا وزٹ کر چکی ہوں‘‘۔
بھارت سے ارجن کمار، عمر 17 برس
’’میری خواہش ہے کہ میں جرمن زمان مہارت کے ساتھ بُول سکوں۔ میں جرمن کیوں سیکھنا چاہتا ہوں اس کی مختلف وجوہات ہیں لیکن میں جرمنی میں تعلیم بھی حاصل کرنا چاہتا ہوں۔‘‘
ہالینڈ سے مارگریٹا فان کامن، عمر 16 برس
’’جرمن ہماری زبان سے ملتی جلتی ہے اور اسی وجہ سے یہ مجھے آسان لگتی ہے۔ بچپن ہی سے میں جرمن ٹیلی وژن دیکھتی آئی ہوں اور یہی وجہ تھی کہ میں نے کلاس میں بھی جرمن زبان سیکھنا شروع کی۔‘‘