1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ہتھیاروں کا مہاجرین مخالف ڈیلر ہنگری میں گرفتار

عاطف توقیر
28 مارچ 2018

مہاجرین مخالف آن لائن ہتھیار بیچنے والے ایک شخص کو جرمنی کی درخواست پر ہنگری میں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ یہ مشتبہ ڈیلر مہاجرین کے خلاف ’دفاع‘ کے نام سےآن لائن ہتھیار فروخت کرتا تھا۔

https://p.dw.com/p/2v8NT
Deutschland Terrorverdächtiger Haikel S. vor Gericht | ARCHIV
تصویر: picture alliance/dpa/B. Roessler

برلن کے ریاستی پراسیکیوٹر کے مطابق اس مشتبہ ڈیلر نے نے ایک آن لائن دکان بنا رکھی تھی، جہاں غیر قانونی ہتھیار فروخت کیے جاتے تھے۔ بدھ کے روز جرمن حکام نے بتایا کہ اس مشتبہ ملزم نے متعدد جرمنوں کو ہتھیار فروخت کیے۔

مسلمان اور اسلام دونوں جرمنی کا حصہ ہیں

’مسلمانوں کو سزا دیں‘، برطانیہ میں گمنام خطوط تقسیم

ترکوں کو ’اونٹ بان‘ کہنے والا جرمن سیاست دان مستعفی

35 سالہ ملزم انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والا ماریو آر ہے۔ جرمنی میں نجی کوائف کے قوانین کی بنا پر اس ملزم کا پورا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ حکام کا تاہم کہنا ہے کہ ملزم نے انٹرنیٹ پر ’مہاجرین کا خوف‘ نامی دکان قائم کر رکھی تھی۔ جہاں مختلف جرمن باشندوں کو مہاجرین سے دفاع کے لیے ہتھیار فروخت کیے گئے۔

جرمنی میں اس ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر ہنگری کی پولیس نے ماریو آر کو حراست میں لے لیا۔ بتایا گیا ہے کہ جرمن اور ہنگیریئن اہلکاروں کی ایک مشترکہ تفتیشی ٹیم اس ملزم کے گھر اور کمیپوٹرز کی چھان بین کر رہی ہے۔

جرمن نشریاتی ادارے اے آر ڈی اور اخبار زوڈ ڈوئچے سائٹنگ نے تفتیشی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس

آن لائن  دکان سے ایک لاکھ یورو سے زائد مالیت کے ’گیس پاؤرڈ پستول‘ فروخت کیے گئے۔ ماریو آر اس سے قبل جرمنی سے فرار ہو کر ہنگری پہنچ گیا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ سینکڑوں جرمن باشندوں نے اس آن لائن دکان سے غیرقانونی ہتھیار خریدے۔ یہ ہتھیار ربر اور دھات کی بنی گولیاں داغنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ان سے چلائی جانے والی گولیاں کسی کو شدید زخمی حتیٰ کہ ہلاک تک کر سکتی ہیں۔

جرمن میڈیا کے مطابق ملزم ماریو آر انتہائی دائیں بازو کے مواد پر مبنی دیگر دو ویب سائٹس بھی چلا رہا تھا، جن میں سے ایک پر مہاجرین اور یہودیوں سے متعلق انتہائی نسل پرستانہ تصورات پھیلائے جاتے تھے، جب کہ جرمن حکومت پر بھی سخت تنقید کی جاتی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ بعد میں ’مہاجرین کا خوف‘ نامی آن لائن دکان بند کر کے ’محب وطن‘ نامی ویب سائٹ کھولی گئی تھی، جس کا پوسٹل پتا زیورخ، سوئٹزرلینڈ کا تھا، تاہم ان دونوں ویب سائٹس پر موجود مواد قریب ایک سا تھا اور ایک سے ہتھیار فروخت کیے جاتے تھے۔

پیٹریاٹن شاپ ڈاٹ آر یو پر بھی مختلف ہتھیار اور گولیاں فروخت ہوتی تھیں اور اس سلسلے میں نہ کسی کاغذی کارروائی کا خیال رکھا جاتا تھا اور نہ ہی خریدار سے متعلق دیگر کوائف لیے جاتے تھے۔ انونومس نیوز ڈاٹ آر یوسے ان ہتھیاروں کی تشہیر کی جاتی تھی۔

فی الحال یہ معلوم نہیں ہے کہ ماریو آر کو کب جرمنی کے حوالے کیا جائے گا۔ اس دکان سے خریداری کرنے والے افراد کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا ہے۔