جرمن شہر بون میں ڈوئچے ویلے کے گلوبل میڈیا فورم کے گیارہویں ایڈیشن کا آغاز ہو گیا ہے۔ پیر سے شروع ہونے والے اس تین روزہ ایوںٹ کا موضوع ’عالمی عدم مساوات‘ ہے۔ میڈیا کانفرنس میں صحافیوں کے علاوہ پالیسی ساز، سکیورٹی ماہرین، بزنس مین اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک ہوتی ہیں۔ اس مرتبہ ایک سو بیس ممالک سے تعلق رکھنے والے تقریبا دو ہزار مندوبین گلوبل میڈیا فورم میں شرکت کریں گے۔