گرامیز: خواتین نے تاریخ رقم کر دی
کووڈ وبا کی وجہ سے گرامیز کا ایوارڈ شو معمول سے بہت چھوٹا تھا۔ یہ ایوارڈز شو بیونسے کے لیے تاریخ ساز رہا۔ اس ایواردز کمی تراسی کیٹگیریاں ہوتی ہیں۔ چند لمحے درج ذیل ہیں:۔
بیونسے کی تاریخی رات
سن 2021 کے گرامیز ایوارڈز کو ایک تاریخی تقریب قرار دیا گیا۔ کسی ہال کے بغیر، تھوڑے سے لوگوں کے ساتھ فنکاروں کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔ سپر اسٹار بیونسے نے ’بلیک پریڈ‘ پر بہترین ردہم اینڈ بلوز پرفارمنس کے ایوارڈ کے ساتھ تین اور ایوارڈ بھی حاصل کیے۔ بیونسے گرامیز کی تاریخ میں سب سے زیادہ ایواڈز لینے والی فنکارہ ہیں۔ وہ اب تک اٹھائیس گرامیز جیت چکی ہیں۔
سال کا بہترین البم
امریکی سنگر ٹیلرسوفٹ کے البم کا سال کا بہترین البم قرار دیا گیا۔ تریسٹھویں گرامیز میں چار بڑے ایوارڈز خواتین فنکاروں نے جیتے۔ ٹیلر سوفٹ کے البم کا نام ’فوک لور‘ ہے۔ وہ پہلی خاتون سنگر ہیں جن کو بہترین البم کا ایوارڈ تین مرتبہ دیا گیا۔ وہ سن 2010 اور سن 2015 میں بھی اسی کیٹگری کا ایوارڈ جیت چکی ہیں۔
بہترین ریکارڈ کا ایوارڈ بِلی آئیلش کے نام
انیس سالہ بِلی آئیلش کو سن 2021 میں دو گرامیز سے نوازا گیا۔ اس طرح اب تک وہ سات ایوارڈز جیت چکی ہیں۔ ان کے گیت ’ ایوری تھنگ آئی وانٹڈ‘ کو رواں برس کا بہترین ریکارڈ قرار دیا گیا۔
بہترین نئی آرٹسٹ: میگن دی اسٹیلین
امریکی ریپر سنگر مگن دی اسٹیلین کو بہترین نئی آرٹسٹ کے ایوارڈ کا حقدار ٹھہرایا گیا۔ اس مناسبت سے ان کے گیت ’سیویج‘ پر انہیں ایوارڈ ملا۔
بہترین گیت: ایچ ای آر اور تیارا تھامس
ردہم اور بلوز ایچ ای آر، تیارا تھامس اور ڈیرنسٹ اور ایملی ٹُو کے لکھے گیت ’آئی کانٹ برید‘ کو بہترین گیت قرار دیا گیا۔ یہ گیت سیاہ فام امریکی جارج فلائیڈ کی مئی سن 2020 میں پولیس کے ہاتھوں موت کے پس منظر میں بنایا گیا ہے۔
بہترین ساؤنڈ ٹریک برائے وژول میڈیا
اس کیٹگری میں ایوراڈ ہلڈر گُوڈناڈوٹر نے حاصل کیا۔ یہ امر اہم ہے کہ امریکی میوزک انڈسٹری میں گرامیز کو اکیڈمی یا آسکر ایوارڈ کی حیثیت دی جاتی ہے۔ اس کیٹگری میں جاز سے لے کر لاطینی میوزک اور مغربی کلاسیکی موسیقی بھی شامل ہے۔ وژول میڈیا کے لیے کسی گیت کی موسیقی ترتیب دینے والے کو یہ ایوارڈ دیا جاتا ہے۔
بہترین اختراعی جاز سولو
اس کیٹگری میں ایوارڈ چِک کوریا کو دیا گیا۔ کوریا کمپوزر کے علاوہ کی بورڈ بھی بجاتے تھے۔ وہ رواں برس فروری میں انتقال کر گئے۔ ان کو مرنے کے بعد دو گرامیز سے نوازا گیا، ایک بہترین اختراعی جاز سولو اور بہترین جاز انسٹرومنٹل ہونے پر دیا گیا۔ ان کے ساتھ اس ایوارڈز کے حقدار دو دوسرے موسیقار کرسچین مک برائڈ اور برائن بلیڈ بھی قرار پائے۔
بہترین گلوبل البم: بُورنا بوائے
نائجیریا کے ریپر بُورنا بوائے کو ان کے گیت ’لیول اپ‘ پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ وہ گیت گانے کے ساتھ ساتھ اپنے گیت خود ہی تحریر بھی کرتے ہیں۔ رواں برس کی تقریب میں انہوں نے پرفارم بھی کیا۔
بہترین لاطینی پاپ: بیڈ بنی
پورٹو ریکو سے تعلق رکھنے والے ریپر بیڈ بنی رواں برس کا بہترین لیٹن پاپ کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہے۔ ان کے گیتوں کا البم سن 2020 میں ریلیز ہوا تھا۔ بیڈ بنی نے اس سال کے گرامیز میں اپنا گیت ’ڈاکیٹی‘ بھی پیش کیا۔