1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کینیا: صدارتی انتخابات کے عبوری نتائج

Zubair Bashir9 مارچ 2013

عبوری نتائج کے مطابق اکیاون سالہ نائب وزیر اعظم اُوہُورُو کینیاٹا فاتح قرار پائے ہیں۔ 4مارچ کو ہونے والے ان انتخابات میں کینیاٹا کے قریب ترین حریف موجودہ وزیر اعظم رائیلا اوڈِنگا رہے۔

https://p.dw.com/p/17u5N
تصویر: Getty Images

حالیہ انتخابات کے فاتح اُوہُورُو کینیاٹا ملک کے بانیوں میں شمار ہونے والے جومو کینیاٹا کے بیٹے ہیں۔ کینیاٹا اور ان کے ساتھ انتخابات لڑنے والے ویلیم روٹوکو مبینہ طور پر پانچ سال پہلے ہونے والے فسادات میں کردار ادا کرنے پر جرائم کی بین الاقوامی عدالت میں مقدمے کا سامنا ہے۔ 2007 کے انتخابات کے دوران پر تشدد واقعات میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

ملک میں 2007 کے انتخابات کے بعد تشدد اس وقت شروع ہوا جب رائیلا اوڈِنگا نے صدر موائی کیباکی پر انتخابات میں دھاندلی کرانے کا الزام لگایا۔رائیلا اوڈِنگا نے بعد میں ایک امن معاہدے کے تحت قومی حکومت میں شمولیت کر لی۔

Wahlen Wahlurnen in Mombasa Kenia
ووٹوں کی گنتی کے الیکٹرانک نظام میں خرابی کی وجہ سے بدھ کو ووٹوں کی گنتی دوبارہ ہاتھ سے شروع کی گئیتصویر: REUTERS

کینیاٹا کو50.03 فیصد جب کہ اُن کے 68 سالہ حریف اور موجودہ وزیر اعظم رائیلا اوڈِنگا کو 43.28 فیصد ووٹ ملے ہیں۔ انتخابی نتائج میں تاخیر ووٹوں کی گنتی کے الیکٹرانک نظام میں خرابی کی وجہ سے ہوئی۔ ووٹوں کی گنتی کے الیکٹرانک نظام میں خرابی کی وجہ سے بدھ کو ووٹوں کی گنتی دوبارہ ہاتھ سے شروع کی گئی تھی ۔ انتخابات میں جیتنے کے لیے صدارتی امیدوار کو ڈالے گئے ووٹوں کا پچاس فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کرنا ضروری تھا۔

zb/at (AFP)