1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کیلیفورنیا: بار میں فائرنگ، پولیس افسر سمیت 12 افراد ہلاک

8 نومبر 2018

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنوبی حصے میں ایک بار میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک پولیس افسر بھی شامل ہے۔ یہ واقعہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پیش آیا ہے۔

https://p.dw.com/p/37teu
Kalifornien Thousand Oaks Schießerei Nachtclub
تصویر: picture-alliance/AP Photo/M. Terrill

پولیس کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے نواحی علاقے تھاؤزینڈ اوکس میں پیش آنے والے اس واقعے میں متعدد دیگر افراد زخمی بھی ہوئے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق تمام افراد اس شراب خانے میں ہی ہلاک ہوئے اور ان میں ایک پولیس افسر بھی شامل ہے جسے مدد کے لیے وہاں بلایا گیا۔ وینچورا کاؤنٹی کے پولیس سربراہ جیوف ڈین کے مطابق فائرنگ کرنے والا شخص بھی موقع پر ہی مارا گیا۔ جس وقت فائرنگ کا یہ واقعہ پیش آیا اُس وقت وہاں ایک کالج کا موسیقی کا فنکشن جاری تھا۔

Kalifornien Thousand Oaks Schießerei Nachtclub
تصویر: picture-alliance/AP Photo/KABC

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ’کنٹری لائن بار اینڈ گرِل‘ میں پیش آنے والے فائرنگ کے اس واقعے میں نامعلوم تعداد میں افراد زخمی ہوئے۔ پولیس افسر جیوف ڈین کے مطابق، ’’یہاں ایک خوفناک منظر ہے۔ ہر طرف خون ہے اور فائرنگ کرنے والا مشتبہ شخص بھی مرنے والوں میں شامل ہے۔‘‘ ڈین کے مطابق مارا جانے والے پولیس افسر کی شناخت 29 سالہ سارجنٹ رون ہیلوس کے نام سے ہوئی ہے۔

USA Schießerei Thousand Oaks Kalifornien
تصویر: Reuters/N. Steinwender

پولیس شیرِف کے مطابق مسلح شخص کی شناخت ابھی تک نہیں ہوئی اور نہ ہی یہ معلوم ہوا ہے کہ اس فائرنگ کے پیچھے کیا عوامل کارفرما تھے۔ روئٹرز کے مطابق اس واقعے کے بارے میں وہاں موجود لوگوں سے مختلف معلومات ملی ہیں۔ کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ حملہ آور کو پولیس نے گرفتار کر لیا تھا تاہم پولیس کی طرف سے اس کی ہلاکت کا بتایا گیا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جب پولیس موقع پر پہنچی تو اس وقت فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا۔

ا ب ا / ش ح (اے ایف پی، روئٹرز)