1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

 کیا کراچی کنگز کراچی میں کھیلے گی؟

21 مارچ 2018

پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچنے کے لیے کراچی کنگز کے پاس آخری موقع ہے۔ اگرآج قذافی سٹیڈیم میں کراچی کی ٹیم پشاور زلمی کو شکست دیتی ہے تو یہ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں مقامی شائقین کے سامنے جلوہ گر ہونے والی پہلی ٹیم ہوگی۔

https://p.dw.com/p/2uhJL
Pakistan National Cricket Stadium Pakistan Super League
تصویر: Getty Images/AFP/A. Hassan

پاکستان سپر لیگ سیزن تھری کا دوسرا ایلیمینیٹر میچ سابق چیمپئن پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان آج شام قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ جیتنے والی ٹیم اتوار کے روز نیشنل سٹیڈیم کراچی میں فائنل میچ میں اسلام آباد یونائیٹد کے مدِ مقابل ہو گی۔ 

گزشتہ شب شائقین کرکٹ سے بھرے قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان سنسنی خیز میچ کھیلا گیا۔ پلے آف مرحلے کے پہلے ایلیمینیٹر میں پاکستان سپر لیگ کے سابقہ دو سیزن کے فائنل تک پنچنے والی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پشاور زلمی کے خلاف صرف ایک رن سے شکست کا سامنہ کرنا پڑا۔ پہلے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی کے فاسٹ باؤلر حسن علی صرف سولہ رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کر کے مین آف دی میچ رہے۔

Hasan Ali Cricket Spieler aus Pakistan
تصویر: Tariq Saeed Lahore

پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو 158 رنز کا ہدف دیا تھا۔ کوئٹہ کو آخری اوور میں پچیس رنز درکار تھے۔ آخری اوور میں آل راؤنڈر انور علی نے تین چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے اپنی ٹیم کو جیت کے قریب لے آئے تھے۔ کوئٹہ کو آخری گیند پر تین رنز درکار تھے۔ تاہم قسمت نے کوئٹہ کا اس مرتبہ بھی ساتھ نہ دیا اور انور علی آخری گیند پر رن آؤٹ  ہو گئے۔ یاد رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے چند اہم غیر ملکی کھلاڑی جیسے کہ کیون پیٹرسن اور شین واٹسن نے سکیورٹی کے حوالے سے تحفظات کے نتیجے میں پاکستان آمد سے انکار کردیا تھا۔ 

پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے سلسلے میں پی سی بی کی جانب سے مسلسل کوششیں کی جارہی ہیں۔ ان کوششوں کا ایک جھلک پاکستان میں منعقد کیے جانے والے پی ایس ایل کے میچز بھی ہیں۔ گزشتہ سال مارچ میں سخت سکیورٹی انتظامات کے تحت پی ایس ایل کے دوسرے سیزن کا فائنل بھی لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔ جس میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈیئٹرز کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔

پی ایس ایل تھری جیتنے کے لیے پشاور زلمی میں دم خم باقی ہے، وہاب ریاض

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں