1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کویتی شہریوں کے ویکسین کے بغیر بیرون ملک جانے پر پابندی

3 مئی 2021

کورونا وائرس کی وبا کے دور میں بہت سے ممالک اپنے ہاں غیر ملکی شہریوں کی آمد پر احتیاطاﹰ مکمل یا جزوی پابندی لگا چکے ہیں۔ خلیجی عرب ریاست کویت کی حکومت نے لیکن اب حفاظتی نوعیت کا ایک مختلف فیصلہ کیا ہے۔

https://p.dw.com/p/3suXW
تصویر: picture-alliance/Asad

کویت سٹی سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق ملکی وزارت اطلاعات نے آج پیر کے روز اعلان کیا کہ بائیس مئی سے کسی بھی ایسے مقامی شہری کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں ہو گی، جس نے کووڈ انیس کے خلاف حفاظتی ویکسین نا لگوا رکھی ہو۔

کورونا ویکسین: کویت میں تارکین وطن کو امتیازی رویے کا سامنا

سرکاری اعلان کے مطابق اس نئی پابندی کا اطلاق ان کویتی شہریوں پر نہیں ہو گا، جنہیں ان کی عمر کی وجہ سے کورونا وائرس کے خلاف ویکسین لگائی ہی نہیں جا سکتی۔ وزارت اطلاعات کے اعلان میں آج یہ بھی کہا گیا کہ وہ پابندی، جس کے تحت خلیج کی اس ریاست میں غیر کویتی شہریوں کا داخلہ فی الحال ممنوع ہے، وہ اپنی جگہ ہے اور آئندہ بھی مؤثر رہے گی۔

خلیجی ممالک میں کورونا متاثرین کی تعداد 1.8 ملین

کورونا وائرس کی عالمی وبا سے متعلق بین الاقوامی اعداد و شمار جمع کرنے والے اداروں کے مطابق مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے مشترکہ طور پر MENA (مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ)کہلانے والے خطے کی ریاستوں میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد آج تین مئی کے روز 8.059 ملین ہو گئی۔ ان میں سے خلیجی تعاون کی کونسل (جی سی سی) کے رکن چھ عرب ممالک کے متاثرین کی تعداد 22.4 فیصد یا 1.8 ملین سے زیادہ بنتی ہے۔

چھ خلیجی عرب ریاستوں میں یہودی برادریوں کا علاقائی اتحاد

کویتی پارلیمانی انتخابات میں تمام خواتین امیدواروں کی شکست

اسی لیے کویتی حکومت کا یہ فیصلہ اس وبا کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد دے گا کہ کویت کے ایسے شہریوں کو بیرون ملک سفر کی اجازت ہی نہیں ہو گی، جن کی ویکسینیشن نا ہو چکی ہو۔

سعودی عرب کا سترہ مئی سے سرحدیں کھولنے کا فیصلہ

خلیج فارس کی سب سے بڑی عرب ریاست سعودی عرب نے جنوری کے اواخر میں اپنی قومی سرحدیں بند کر دی تھیں۔ یہ بندش 17 مئی تک کے لیے تھی۔ ریاض میں حکام نے اب اعلان کیا ہے کہ حکومت پروگرام کے مطابق اس ماہ کی سترہ تاریخ سے ملکی سرحدیں دوبارہ کھول دے گی اور اب تک کی صورت حال کے پیش نظر اس بندش میں توسیع کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

شیخ نواف الاحمد الصباح کویت کے نئے امیر

سعودی حکومت کے مطابق وہ سعودی شہریوں کو ویکسین لگوا چکے ہونے کی صورت میں سترہ مئی سے بیرون ملک جانے کی اجازت بھی دے دے گی۔

م م / ع ح (روئٹرز، ٹوئٹر)