1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کون خدا کو کتنا مانتا ہے اور کون نہيں؟

7 ستمبر 2018

ايک تازہ مطالعے کے نتائج سے پتہ چلا ہے کہ مغربی يورپی ممالک کے مقابلے ميں امريکی شہری مذہب کے طرف زيادہ رجحان رکھتے ہيں۔ ايسے افراد جو کسی مذہب کو نہيں مانتے، وہ بھی خدا پر یقین رکھتے ہيں۔

https://p.dw.com/p/34U6p
USA Seattle Betende Menschen
تصویر: picture-alliance/ZUMA Wire/P. C. Gordon

امريکا ميں مسيحی مذہب کے ماننے والے اور ايسے افراد جو کسی مذہب کو نہيں مانتے، دونوں ہی يورپی باشندوں کے مقابلے ميں زيادہ ’مذہبی‘ ہيں۔ يہ انکشاف امريکی ’پيو ريسرچ سينٹر‘ کے سن 2014 سے سن 2017 کے درميان کيے گئے ايک مطالعے کے نتائج کی بنياد پر کيا گيا ہے۔ اس مطالعے ميں شامل امريکا کے اڑسٹھ فيصد افراد کے بقول مذہب ان کی زندگيوں کا ايک اہم حصہ ہے، اس کے برعکس مغربی يورپ کے صرف چودہ فيصد افراد مذہب کو اپنی زندگيوں کا اہم حصہ مانتے ہيں۔ کسی مذہب پر يقين نہ رکھنے والے تيرہ فيصد امريکی شہريوں کے مطابق مذہب معاشرے کا ايک اہم جزو ضرور ہے۔ مغربی يورپ کے صرف فيصد ايسے لوگ اس بات سے متفق ہيں۔

مطالعے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ امريکا ميں کسی مخصوص مذہب کو نہ ماننے والے افراد مغربی يورپ ميں باقاعدہ مسيحيوں سے زيادہ مذہبی رجحانات کے حامل ہيں۔ مثال کے طور پر، کسی مذہب کو نہ ماننے والے بيس فيصد افراد امريکی شہری يوميہ بنيادوں پر دعا مانگتے ہيں يا عبادت کرتے ہيں۔ اس کے برعکس برطانيہ کے مسيحیوں ميں سے صرف چھ فيصد روزانہ ايسا  کرتے ہيں۔ کسی مذہب کو نہ ماننے والے 27 فيصد امريکی شہری خدا پر پختہ يقين رکھتے ہيں جبکہ جرمنی ميں مقيم مسيحيوں کی صرف بارہ فيصد تعداد کو اس بات پر کوئی شبہ نہيں کہ خدا ہے۔

باقاعدگی سے ہر ماہ مذہبی تقاريب کا حصہ بننے والے امريکی مسيحی شہريوں کی تعداد چونسٹھ فيصد ہے جبکہ يورپ کے صرف اکتيس فيصد مسيحی ايسا کرتے ہيں۔  ہر دس ميں سے چھ امريکی شہريوں کا ماننا ہے کہ کوئی بہت طاقتور وجود يعنی خدا ہے جبکہ يورپی سطح پر ايسا مانننے والوں کا تناسب پچيس فيصد ہے۔

 امريکا کے ’پيو ريسرچ سينٹر‘ نے اس مطالعے کے ليے مغربی يورپ کی پندرہ رياستوں ميں تين برس کے دوران متعدد افراد سے ان کی رائے جانی۔ امريکا ميں لوگوں سے ان کی رائے پچھلے سال انٹرنيٹ کے ذريعے يا آن لائن لی گئی۔

ع س / ع ا، نيوز ايجنسياں