1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سیاستشمالی امریکہ

کورونا وبا میں امیر کبیر افراد کی دولت میں بے پناہ اضافہ

10 جون 2021

ایک کاروباری مشاورتی ادارے کے مطابق کورونا وبا میں کروڑ پتیوں کی دولت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ امیر افراد کی دولت میں اضافے سے متعلق ایک خصوصی رپورٹ منگل کو جاری کی گئی ہے۔

https://p.dw.com/p/3uh5L
Symbolbild Reichtum Champagner Flaschen
تصویر: picture-alliance/dpa/J. Kalaene

کورونا وبا کے دوران دنیا بھر میں امیر کبیر افراد کی دولت میں اضافے سے متعلق رپورٹ بوسٹن کنسلٹنگ گروپ نے منگل آٹھ جون کو جاری کی ہے۔ اس میں واضح کیا گیا کہ جس فرد کی دولت کا حجم ایک سو ملین تھا، اس کی دولت کورونا وبا میں چھ ہزار گنا بڑھی ہے۔ دولت میں اضافہ حاصل کرنے والے ملکوں میں جرمنی کی پوزیشن تیسری ہے۔ جرمنی سے اوپر امریکا اور چین ہیں۔

جرمنی میں امیر شہری امیر تر اور غریب غریب تر ہوتے ہوئے، نئی رپورٹ

امیر کبیر افراد کا کلب

سن 2020 کے دوران امیر کبیر افراد کی تعداد ساٹھ ہزار ہو گئی ہے۔ جرمنی میں ایسے امراء کی تعداد انتیس سو ہے، جنہیں بے پناہ امیر قرار دیا جا سکتا ہے۔ جرمنی کے امیر کبیر افراد کی دولت کا مجموعی حجم چودہ ٹریلین ڈالر کے لگ بھگ ہے۔ یہ گزشتہ برس کی کُل دولت کا چھ فیصد ہے۔ بوسٹن کنسلٹنگ گروپ کی رپورٹ کو 'گلوبل ویلتھ 2021 ‘ کا نام دیا گیا ہے۔

Singapur Yachthafen
سن 2020 کے دوران امیر کبیر افراد کی تعداد ساٹھ ہزار ہو گئی ہے۔ جرمنی میں ایسے امراء کی تعداد انتیس سو ہےتصویر: Getty Images/AFP/R. Rahman

جرمنی میں نجی دولت کی افزائش

کورونا وبا میں امیر افراد کی نجی دولت میں بے پناہ اضافہ دیکھا گیا۔ عالمی سطح پر یہ اضافہ ڈھائی سو ٹریلین ڈالر کے مساوی ہے۔ سن 2019 کے مقابلے میں سن 2020 میں یہ اضافہ آٹھ فیصد ہے۔

جرمنی میں نجی دولت نقد رقم، حصص، بچت، پینشن پلان اور لائف انشورنس کی صورت میں دیکھی جاتی ہے۔ اس طرح جرمن امیر کبیر افراد کی دولت کا حجم نو ٹریلین ڈالر ہے۔ اگر اس میں رئیل اسٹیٹ کو بھی شامل کر لیا جائے تو دولت کا حجم بیس ٹریلین ڈالر تک پہنچ جاتا ہے۔

کیا پاکستان میں کامیابی کا معیار صرف دولت ہے؟

بوسٹن گروپ کا کہنا ہے کہ جرمن لوگ رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ لگانا پسند کرتے ہیں۔ اس گروپ کے مطابق جرمنی میں سرمایہ کاروں کو اوسط سے زیادہ منافع حاصل ہوا ہے۔

جرمنی میں کروڑ پتی

سن 2020 کے دوران زیادہ تر جرمن شہری گھروں میں مقیم رہے لیکن اس کے باوجود اس ملک میں کروڑ پتی افراد کی تعداد میں پینتیس ہزار افراد کا اضافہ ہوا۔ اس طرح جرمنی میں کروڑ پتیوں کی مجموعی تعداد پانچ لاکھ بیالیس ہزار ہو گئی ہے۔ دنیا بھر میں ایسے کروڑ پتی امیر افراد کی تعداد ساڑھے چھبیس ملین سے زائد ہے۔ اس تعداد میں اٹھارہ لاکھ نئے کروڑ پتی بھی شامل ہیں۔

Myanmar Yangon | Militärputsch: Bevökerung leidet unter den Folgen
دنیا کے ساٹھ ہزار افراد کی دولت ایک سو ملین سے بڑھی اور عالمی سطح پر غربت میں بھی بے پناہ اضافہ ہواتصویر: Str/AFP

کورونا وبا کا دوسرا پہلو

بوسٹن گروپ کے مطابق وبا کے ایام میں دنیا بھر میں عدم مساوات میں اضافہ ہوا ہے اور یہ غیر معمولی ہے۔ دنیا کے ساٹھ ہزار افراد کی دولت ایک سو ملین سے بڑھی اور اس کے مقابل عالمی سطح پر غربت میں بھی بے پناہ اضافہ ہوا۔

دولت مندوں کے لیے سینیٹ کے ٹکٹس: کیا سیاست میں غریب آدمی کے لیے جگہ ہے؟

انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کم مراعات یافتہ طبقے کو واپس سن 2019 کے دور میں جانے میں کئی برس درکار ہیں۔ اس ادارے نے یہ بھی بتایا کہ دنیا میں بچوں سے بیگار لینے میں بھی بہت اضافہ ہوا ہے اور یہ گزشتہ بیس برس کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔

ع ح / ا ا