1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کورونا متاثرین کی تعداد 100 ملین سے بھی بڑھ گئی

27 جنوری 2021

ایک برس قبل منظر عام پر آنے والے کورونا وائرس سے عالمی سطح پر متاثر ہونے والوں کی تصدیق شدہ تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ یہ وائرس آج بھی دنیا کے کئی خطوں میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔

https://p.dw.com/p/3oTwr
BG "Die Welt im Griff von Corona"
تصویر: Bruno Kelly/REUTERS

2019ء کے اواخر میں منظر عام پر آنے والے کورونا وائرس سے عالمی سطح پر متاثر ہونے والوں کی تصدیق شدہ تعداد 100 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔ کورونا کی وبا سے متعلق اعداد وشمار مرتب کرنے والی امریکا کی جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق اس وبا کے آغاز سے اب تک پوری دنیا میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 10 کروڑ 270 لاکھ سے بڑھ چکی ہے، جبکہ کووڈ انیس پوری دنیا میں 21 لاکھ 57 ہزار سے زائد انسانوں کی جان لے چکا ہے۔ اس وائرس سے پانچ سب سے زیادہ متاثرہ ممالک بالترتیب امریکا، بھارت، برازیل، روس اور برطانیہ ہیں۔

کورونا: نیدر لینڈ میں دوسری عالمی جنگ کے بعد پہلی بار کرفیو

کورونا سے بچاؤ کے مختلف ماسک: فرق کیا ہے؟

کورونا کی نئی لہر، چین میں پانچ دنوں میں ہسپتال تیار

جرمنی میں کورونا وائرس کی تبدیل شدہ شکل کا تیز رفتار پھیلاؤ

گزشتہ برس دسمبر میں کورونا وائرس کی تبدیل شدہ شکل میں برطانیہ اور جنوبی افریقہ میں سامنے آئی تھی۔ محققین کے مطابق یہ تبدیل شدہ شکل زیادہ تیز رفتاری سے پھیلنے کی صلاحیت رکھتی۔ اس خوف کے سبب جرمنی، فرانس، ہالینڈ اور برطانیہ میں لاک ڈاؤن سخت کر دیا گیا ہے اور حفاظتی اقدامات میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

Data visualization COVID-19 New Cases Per Capita – 2021-01-27 – Asia - Urdu

متعدی امراض سے متعلق جرمن ادارے رابرٹ کوخ انسٹیٹیوٹ کے مطابق ملک میں نئے کورونا وائرس انفیکشنز کی تعداد میں واضح اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وائرس سے 13,202 افراد متاثر ہوئے۔ یہ تعداد اس سے ایک روز قبل کے مقابلے میں دو گُنا سے بھی زیادہ ہے۔ جرمنی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوووڈ انیس کے سبب ہونے والی اموات کی تعداد 982 رہی۔ جرمنی میں اس وبا کے آغاز سے کوورنا وائرس سے متاثرہ افراد کی کُل تعداد 2,161,279 ہو چکی ہے جبکہ کووڈ انیس یہاں  53,972 افراد کی جان لے چکا ہے۔

تبدیل شدہ کورونا وائرس کی علامات

برطانیہ میں منظرعام پر آنے والے کورونا کے تبدیل شدہ وائرس سے انفیکشن کا شکار ہونے والے افراد میں زیادہ کھانسی اورگلے میں خراش کی شکایات سامنے آئی ہیں مگران کی سونگھنے یا چکھنے کی حس متاثر ہونے کی کم شکایات سامنے آئی ہیں۔ یہ بات ایک برطانوی سروے میں سامنے آئی ہے۔ گزشتہ برس دسمبر میں انگلینڈ کے جنوب مشرقی حصے میں سامنے آنے والے تبدیل شدہ شکل کے وائرس زیادہ تیز رفتاری سے پھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تاہم اب تک سامنے آنے والے اعداد وشمار سے اس سے متاثرہ افراد میں شرح اموات زیادہ ہونے کے شواہد نہیں ملے ہیں۔

 ا ب ا / ک م (اے پی، اے ایف پی، ڈی پی اے)