1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کن فلم فیسٹیول کا افتتاح ہو گیا

12 مئی 2011

فرانس کے شہر کن میں فلمی دنیا کے معروف و مؤقر میلے ’کن فلم فیسٹیول‘ کا آغاز ہو گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/11E0I
ہالی وڈ کے مشہور اداکار رابرٹ ڈینیروتصویر: AP

کن فلم فیسٹیول کا آغاز بدھ کو ووڈی ایلن کی فلم ’مڈ نائٹ اِن پیرس‘ کی اسکریننگ اور اطالوی ڈائریکٹر برناردو برتولوچی کو خراجِ تحسین سے ہوا۔

'’میں اعلان کرتا ہوں کہ کن فیسٹیول کا آغاز ہو گیا ہے،‘ برتولوچی نے اطالوی اور فرانسیسی زبانوں میں کہا۔

ویل چیئر پر آئے اکہتر سالہ برتولوچی اس موقع پر خاصے جذباتی دکھائی دیے۔ ان کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوراڈ دیا گیا۔ انہوں نے اپنے ایوارڈ کو ووڈی ایلن اور مشہور ہالی وڈ اداکار رابرٹ ڈینیرو کے نام منسوب کر دیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا: ’میں یہ ایوارڈ ان تمام اطالوی باشندوں کے نام بھی کرنا چاہتا ہوں جن میں جد و جہد کی ہمّت اور طاقت ہے، اور جن میں تنقید کرنے اور باوقار طریقے سے رہنے کا حوصلہ ہے۔‘

Flash-Galerie Cannes Filmfestival 2011 Bertolucci
برترلوچی نے میلے کا آغاز کیاتصویر: AP

اس موقع پر سڑسٹھ سالہ رابرٹ ڈینیرو کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ان کی شہرہ ِ آفاق فلموں، ’ٹیکسی ڈرائیور‘، ’ریجنگ بُل‘، ’دا مشن‘، اور ’اینلائز دِس‘ کے بعض حصّوں پر مشتمل ایک جائزے کی اسکریننگ بھی کی گئی۔ اس موقع پر حاضرین نے کافی دیر تک کھڑے ہو کر ڈینیرو کے لیے تالیاں بجائیں۔

کن فلمی میلے کی افتتاحی تقریب میں برطانوی جیز پیانسٹ جیم کولم نے ووڈی ایلن اور رابرٹ ڈینیرو کے شہر نیویارک کے حوالے سے نیویارک کی تھیم پر مشتمل ایک میڈلی پیش کی۔ ان کی اس پیشکش میں فرانک سناترا کا ’نیو یارک نیو یارک‘ اور کر الیشیا کیز کا ’ایمپائر اسٹیٹ آف مائنڈ‘ بھی شامل تھا۔

رپورٹ: شامل شمس⁄ خبر رساں ادارے

ادارت: ندیم گِل