1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کانگو میں طیارہ تباہ

16 اپریل 2008

کانگو میں ایک مسافر بردار طیارے کے حادثے میں 21 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

https://p.dw.com/p/DlOp

کانگو کی ائیر لائن کے اس طیارے میں 80 افراد سوار تھے ۔ یہ طیارہ دارلحکومت کنشاسا جا ہا تھا ۔ اب تک سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق طیارے نے جیسے ہی ٹیک آف کرنے کی کوشش کی تو قابو سے باہر ہو کر قریب کی ایک مارکیٹ میں جا گھسا۔ طیارے میں فوری طور پر آگ نہیں لگی تھی ۔ اس دوران امدادی کارکن بیشتر افراد کو باہر نکالنے میں کامیاب ہو گئے۔ جس کی تصدیق کرتے ہوئے ائیر لائن Hewa Bora کے ڈائریکٹر نے کہا کہ طیارے میں سوار 80 میں سے بیشتر افراد کو بچا لیا گیا ہے اور عملے کے سات ارکان بھی محفوظ ہیں۔

عینی شاھدین کے مطابق DC-9 ساخت کے اس جہاز کے ملبے سے بیشتر افراد کو فوری طور پر باہر نکال لیا گیا تھا ۔ زیادہ تر افراد کو معمولی زخم آئے ہیں۔ گزشتہ ماہ ہی یورپی یونین نے اس Hewa Bora ائر لائن کو بلیک لسٹ قرار دیا تھا۔