1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ڈچ پولیس نے جیل توڑنے کی کوشش ناکام بنادی

20 جنوری 2020

ہالینڈ میں ایک ہائی سیکورٹی جیل سے ایک قیدی کو مبینہ طور پر بھگانے کی کوشش کو قانون نافذ کرنے والے اہلکاورں نے جرمن پولیس کی مدد سے ناکام بنا دیا۔ ڈچ پولیس نے اس سلسلے میں چار مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

https://p.dw.com/p/3WSOv
Fluchtversuch im Gefängnis Zutphen
تصویر: picture-alliance/R. Heitink

ڈچ پولیس نے ایک بیان میں کہا، ”کئی افراد نے جیل میں نقب لگانے کی کوشش کی لیکن ان کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ جیل سے قیدیوں کو بھگانے میں مشتبہ افراد کی شمولیت کی جانچ کی جارہی ہے۔"

جیل کے پارکنگ ایریا میں ایک ڈیلیوری وین میں آتشزدگی کے واقعے کے ساتھ ہی حکام کو جیل توڑنے کی کسی کوشش کا شبہ ہوا جس کے بعد وہ چوکس ہوگئے۔ 'ڈچ بارڈر پولیس‘ تفتیشی ایجنسیاں اور جرمن پولیس کی مشترکہ کوششوں کے بعد چار مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈچ پولیس نے اپنے بیان میں کہا،”کوئی قیدی جیل سے فرار ہونے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔"

Fluchtversuch im Gefängnis Zutphen
تصویر: picture-alliance/R. Heitink

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ دراصل یہ کوشش عمر ایل نامی ایک شخص کو جیل سے بھگانے کے لیے کی گئی تھی۔ یہ شخص قتل کے دو اور اقدام قتل کے تین جرائم میں قصور وار قرار دیے جانے کے بعد عمر قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔ ہالینڈ میں حالیہ برسوں میں جیل سے قیدیوں کو بھگانے کے کئی بڑے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ ایسے ہی ایک واقعے میں ہیلی کاپٹر کا استعمال بھی کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ پولیس نے سن 2017 میں ایک چرائے گئے ہیلی کاپٹر کی مدد سے جیل سے قیدیوں کو بھگانے کی کوشش کرنے والوں میں سے ایک کو گولی مار کر ہلاک اور متعدد دیگر کو زخمی کردیا تھا۔

ج ا / ع ا (اے ایف پی، روئٹرز)