ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جج کے سامنے پیشی
6 اگست 2008ڈاکٹر عافیہ کو سن دو ہزار تین میں پاکستانی حکّام نے کراچی سے گرفتار کرکے امریکہ کے حوالے کر دیا تھا اور امریکہ نے ان کو اب تک افغانستان میں نامعلوم مقام پر نظر بند رکھا۔
ڈاکٹر عافیہ سے متعلق مقدمے اور ان سے وابستہ ’مسٹری‘ کے بارے میں واشنگٹن میں ہمارے نمائندے انور اقبال کا کہنا ہے کہ امریکہ میں پاکستانی سفارت خانے کی درخواست پر امریکی حکّام نے ان کے لیے ایک کائونسلر رکھنے کی اجازت دے دی ہے تاہم مقدمہ شکوک و شبہات سے بھرا ہوا ہے۔ انور اقبال کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کو گرفتار تو سن دوہزار تین میںکیا گیا تھا تاہم امریکی حکّام ان پر مقدمہ اس سال جولائی میں افغانستان میں پیش آنے والے واقعات کی بنیاد پر چلانا چاہتی ہے۔
دریں اثناء پاکستان میں ڈاکٹر عافیہ کی بہن اور ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے ڈاکٹر عافیہ کی حراست اور مقدمے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے پاکستانی حکومت سے اس معاملے میں مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔