1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چینیوں کے لیے امریکی ’ڈیزائنر‘ بچے

افسر اعوان23 ستمبر 2013

متمول چینی مرد ان دنوں بچہ پیدا کرنے کے لیے امریکی خواتین کی خدمات مستعار لے رہے ہیں۔ اب 120,000 ڈالرز میں مالدار چینی مرد سروگیسی کے ذریعے ’ڈیزائنر‘ امریکی بچے حاصل کر سکتے ہیں۔

https://p.dw.com/p/19mS9
تصویر: AP

سروگیٹ مدر یا کرائے کی ماں سے مراد دراصل ایک ایسی خاتون ہے جو پیسوں کے عوض کسی جوڑے کا فرٹائل یا بارآور شدہ بیضہ اپنے جسم میں رکھوا لیتی ہے۔ اس طرح نو ماہ کے قدرتی وقفے کے بعد اس کے بطن سے جو بچہ پیدا ہوتا ہے وہ طبیعاتی طور پر اس جوڑے کا ہوتا ہے جس کا بارآور بیضہ اس کے بطن میں رکھا جاتا ہے۔

چین اور امریکا میں قائم سروگیسی ایجنسیز ایسے مالدار چینیوں کو یہ سہولت فراہم کر رہی ہیں جو یا تو چین میں لاگو ایک جوڑا ایک بچے کے قانون کی وجہ سے ملک سے باہر دوسرا بچہ پیدا کرنے کے خواہاں ہیں، یا ایسے جوڑے جن میں خواتین حاملہ ہونے کی صلاحیت نہیں رکھتیں۔ اس کے علاوہ ایسے چینی بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں جو اپنے بچوں کے لیے امریکی شہریت کے خواہاں ہیں۔

ابھی تک اس بارے میں تو ایسے کوئی اعداد شمار دستیاب نہیں ہیں کہ اب تک کتنے چینی شہری امریکی ماؤں سے سروگیسی کی سہولت حاصل کر چکے ہیں
ابھی تک اس بارے میں تو ایسے کوئی اعداد شمار دستیاب نہیں ہیں کہ اب تک کتنے چینی شہری امریکی ماؤں سے سروگیسی کی سہولت حاصل کر چکے ہیںتصویر: Sven Bähren/Fotolia

خبررساں ادارے روئٹرز کے مطابق پورے خاندان کے لیے سکونت حاصل کرنے کی خواہش بھی یہ سہولت حاصل کرنے کے پیچھے کارفرما ایک اور محرک ہے۔ کیونکہ امریکی شہری 21 برس کی عمر کو پہنچنے کے بعد اپنے والدین کے لیے امریکی شہریت کی درخواست دے سکتے ہیں۔

چینیوں کے لیے امریکی شہریت حاصل کرنے کی خواہش کوئی نئی بات نہیں ہے۔ امریکی آئین میں 14ویں ترمیم کے بعد وہاں پیدا ہونے والے کسی بھی بچے کو وہاں کی شہریت اختیار کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ اسی باعث ایسی چینی خواتین کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جو حاملہ ہونے کے بعد خاص طور پر امریکا منتقل ہو جاتی ہیں تاکہ وہ اپنا بچہ وہاں پیدا کر سکیں۔ ایسی خواتین یا جوڑوں کے لیے امریکا میں خصوصی گھروں کی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے۔

بعض افراد سروگیسی کی سہولت حاصل کرنے کو خفیہ رکھنے چاہتے ہیں۔ یہاں تک بعض جوڑے اس حوالے سے بناوٹی یا نقلی حمل کا ڈرامہ بھی رچاتے ہیں
بعض افراد سروگیسی کی سہولت حاصل کرنے کو خفیہ رکھنے چاہتے ہیں۔ یہاں تک بعض جوڑے اس حوالے سے بناوٹی یا نقلی حمل کا ڈرامہ بھی رچاتے ہیںتصویر: AP

ابھی تک اس بارے میں تو ایسے کوئی اعداد شمار دستیاب نہیں ہیں کہ اب تک کتنے چینی شہری امریکی ماؤں سے سروگیسی کی سہولت حاصل کر چکے ہیں تاہم دونوں ممالک میں اس طرح کی سہولت فراہم کرنے والی ایجنسیز کے مطابق گزشتہ دو برس میں اس کی مانگ میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

امریکا میں قائم فرٹیلیٹی کلینکس اور سروگیسی کی سہولت فراہم کرنے والی ایجنسیز اب چینی زبان میں اپنی ویب سائٹس بھی بنا رہی ہیں اور ایسے لوگوں کو ملازمت دے رہی ہیں جو چینی زبان بولنا جانتے ہیں۔

چین میں سروگیسی غیر قانونی ہے۔ یہ سہولت فراہم کرنے والی ایک امریکی ایجسنی میں کام کرنے والے ایک ایجنٹ کے مطابق یہ سہولت حاصل کرنے والے بعض افراد سروگیسی کی سہولت حاصل کرنے کو خفیہ رکھنے چاہتے ہیں۔ یہاں تک بعض جوڑے اس حوالے سے بناوٹی یا نقلی حمل کا ڈرامہ بھی رچاتے ہیں۔