1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چینی دوا کا سرطان سے ربط، دوا مارکیٹ سے واپس

20 جولائی 2018

چینی دوا ساز ادارے زائیجیانگ ہوائی نے امریکا اور دنیا کے دیگرخطوں سے خون اور دل کی ایک عمومی دوا واپس منگا لی ہے۔ اس دوا کے ناخالص ہونے اور سرطان کے عارضے کے درمیان تعلق دیکھا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/31nWU
China Pharmabranche Gesundheitsmarkt Gesundheitssystem Symbolbild
تصویر: picture-alliance/Imaginechina

رواں ہفتے کے آغاز پر ادوایات سے متعلق یورپی نگران ادارے نے کہا تھا کہ اس چینی دوا ساز ادارے کی جانب سے اس دوا کی تیاری کے عمل میں تاریخ سے متعلق نقائص کی وجہ سے ممکنہ طور پر بہت سے مریض سرطان کے خطرے کا شکار ہو سکتے ہیں۔

انڈوں میں مہلک امراض کی دوا شامل، جاپانی محققین کا کارنامہ

کینسر ادویات کو متعارف کرانے میں یورپی ادارے کی جلد بازی

اس چینی دوا ساز ادارے کی جانب سے جمعرات کے روز سامنے آنے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ امریکا میں اس دوا کے تقسیم کنندگان اور صارفین سے رابطہ کر کے یہ دوا واپس حاصل کر رہا ہے۔ اس ادارے نے کہا ہے کہ فی الحال یہ نہیں بتایا جا سکتا کہ دوا واپس منگوانے پر اسے کتنا حتمی نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ جولائی کی پانچ تاریخ کو والسارٹن  کی بابت یورپیئن میڈیسن ایجنسی EMA نے کہا تھا کہ ممکنہ طور پر اس چینی دوا کی وجہ سے استعمال کرنے والے کو کینسر کے خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ یورپی ایجنسی نے کہا تھا کہ اس سلسلے میں چینی دوا ساز ادارے سے رابطہ کیا گیا ہے، تاکہ وہ یورپی منڈیوں سے یہ دوا اٹھا لے۔

یورپی ایجنسی کا کہنا تھا کہ ناخالصیت کی وجہ سے کینسر کے خطرات سے متعلق سراغ تو ملے ہیں، تاہم اس بابت یہ جائزہ لیا جا رہا ہے کہ کون سے مریض اس سے کس حد تک متاثر ہو سکتے ہیں۔ لیبارٹری ٹیسٹ کے مطابق دوا کا طویل المدتی استعمال کینسر کا سبب بن سکتا ہے۔

واضح رہے کہ واسارٹن نامی دوا اصل میں نوارٹیس اور ایک سوئس کمپنی نے تیار کی تھی، تاہم اب یہ پیٹنٹ دائرے سے ہٹ چکی ہے اور عمومی دوا کے طور پر دستیاب ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کئی کمپنیاں اس کی تیاری اور سپلائی میں مصروف ہیں اور اس دوا اور کینسر کے درمیان تعلق صرف چینی کے دوا ساز ادارے کی دوا کے درمیان ملا ہے۔

ع ت، ع ح (روئٹرز، اے ایف پی)