You need to enable JavaScript to run this app.
مواد پر جائیں
مینیو پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تازہ ترین ویڈیوز
تازہ ترین آڈیوز
خطے
پاکستان
ایشیا
یورپ
مشرق وسطیٰ
موضوعات
انسانی حقوق
تحفظ ماحول
صحت
کیٹیگریز
سیاست
معاشرہ
سائنس اور ٹیکنالوجی
فن و ثقافت
کھیل
تازہ ترین آڈیوز
تازہ ترین ویڈیوز
لائیو ٹی وی
اشتہار
چین
اس موضوع کے بارے میں تمام مواد سیکشن پر جائیں
اس موضوع کے بارے میں تمام مواد
چین میں دو دہائیوں بعد اقتدار کا شفاف انتقال
چین کی حکمراں کمیونسٹ پارٹی نے نائب صدر شی جن پنگ کو فوج کا سربراہ متعین کردیا ہے۔ انہیں کمیونسٹ پارٹی کا سربراہ بھی منتخب کیا جاچکا ہے اور مارچ میں وہ ملکی صدر کے عہدے پر فائز ہو جائیں گے۔
چینی کمیونسٹ پارٹی کی کانگریس: نئی سینٹرل کمیٹی منتخب
چین کی کمیونسٹ پارٹی نے آج بدھ کے روز نئی سینٹرل کمیٹی کے ممبران کو منتخب کیا۔ ہو جن تاؤ کو پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کا رکن منتخب نہیں کیا گیا ہے۔ چین کے نئے صدر اور وزیر اعظم کے ناموں کا اعلان کل جمعرات کو کیا جائے گا۔
چین کی کمیونسٹ پارٹی کی 18 ویں کانگریس کا آغاز
چین کی حکمراں کمیونسٹ پارٹی نے آج جمعرات کو اپنی 18 ویں کانگریس کا آغاز کر دیا ہے، جس میں دنیا کی اس دوسری سب سے بڑی معیشت کی باگ ڈور سنبھالنے والے نئے قائدین کا انتخاب کیا جائے گا۔
چینی وزیر اعظم کے خاندان کے اثاثوں کی چھان بین
چین کی حکمران کمیونسٹ پارٹی نے خود وزیراعظم وین جیا باؤ کے کہنے پر اُن کے خاندان کی مبینہ دولت کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔
چین: بو ژیلائی کا عروج و زوال
اختیارات اور اُن کا ناجائز استعمال، اخلاقیات کا درس اور اُس کی کمی اور قتل اور پیسہ، چینی سیاستدان بو ژیلائی کے اسکینڈل میں وہ سارے عناصر موجود ہیں، جو کسی بھی ہنگامہ خیز کہانی کا لازمی حصہ ہوا کرتے ہیں۔
چینی نیشنل کانگریس سے قبل حتمی مشاورت شروع
چین کی حکمران کمیونسٹ پارٹی کے چیدہ چیدہ رہنما مرکزی کمیٹی کی 18ویں کانگریس سے قبل متعدد اہم معاملات پر اتفاق رائے کرنے کے لیے غور کر رہے ہیں۔
چین سے توقع ہے، شامی مندوب براہیمی
بین الاقوامی خصوصی مندوب برائے شام لخضر براہیمی نے امید ظاہر کی ہے کہ شام میں تشدد کے خاتمے کے لیے چین ایک فعال کردار ادا کرے گا۔ ادھر شامی سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق باغیوں نے ملکی فضائیہ کے ایک جنرل کو ہلاک کر دیا ہے۔
’بو ژیلائی کو نہ نکالیں‘، پارلیمنٹ کو ایک خط
بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے چینیوں کے ایک گروپ نے ایک کھلا خط جاری کیا ہے، جس میں ملک کی ’بڑی حد تک ربڑ اسٹیمپ‘ پارلیمنٹ پر زور دیا گیا ہے کہ وہ 63 سالہ سرکردہ رہنما بو ژیلائی کو اپنی صفوں سے خارج نہ کرے۔
ایشیا: دفاعی اخراجات میں چین سر فہرست
گزشتہ ایک دہائی کے دوران ایشیا کی بڑی طاقتوں نے اپنے فوجی اخراجات میں ڈرامائی اضافہ کیا ہے۔ چین اپنے دفاعی بجٹ میں چار گنا اضافے کے ساتھ سر فہرست ہے۔
چینی جرمن اقتصادی تعلقات کے 40 سال
1957ء میں دو طرفہ سفارتی تعلقات استوار کرنے سے پہلے ہی وفاقی جمہوریہ جرمنی اور عوامی جمہوریہ چین نے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
چین میں جاپانی موٹر ساز اداروں کی مشکل
جاپان اور چین کے مابین متنازعہ جزائر کی ملکیت کا معاملہ اب تجارت پر بھی اثر انداز ہورہا ہے۔ ٹویوٹا، نسان اور سوزوکی کو چین میں پیداواری عمل سست کرنا پڑ رہا ہے۔
جزائر کا تنازعہ اور پہلا چینی بحری بیڑا
منگل سے چین نے اپنا پہلا طیارہ بردار بحری بیڑا باقاعدہ طور پر پانیوں میں بھیج دیا ہے۔ بحری طاقت کا یہ مظاہرہ ایک ایسے وقت ہو رہا ہے، جب بحیرہء مشرقی چین کے جزائر پر جاپان کے ساتھ چین کا تنازعہ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔
طاقتور سابق چینی پولیس چیف اب خود کٹہرے میں
اپنے انکشافات کے ذریعے چین میں گزشتہ کچھ عشروں کے سب سے بڑے سیاسی اسکینڈل کا باعث بننے والے چینی شہر چونگ کِنگ کے سابق پولیس چیف وانگ لی جُن کو اب خود عدالتی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
جاپان مخالف مظاہروں کی چین میں تازہ لہر
مشرق بعید کی دو بڑی اقتصادیات میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ متنازعہ جزائر کی مناسبت سے چین اور جاپان کی حکومتوں اور عوام میں بھی تناؤ محسوس کیا جا رہا ہے۔ عالمی برادری اس صورت حال پر گہری تشویش رکھتی ہے۔
جزائر کی ملکیت، چینی جاپانی تنازعے میں شدت
پیر 17 ستمبر کو چینی پولیس اور ریاستی میڈیا نے جاپان کے خلاف احتجاج منظم کرنے والے مظاہرین پر زور دیا ہے کہ وہ ہوشمندی سے کام لیتے ہوئے اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ہی احتجاج کریں۔
چین اور جاپان کے تنازعے میں امریکی مصالحت
امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا آج سے جاپان کا دورہ شروع کر رہے ہیں، اس دوران وہ چین اور جاپان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کی بھی کوشش کریں گے۔
چینی مقتدر طبقہ اور عیش و عشرت کی داستانیں
عوامی جمہوریہ چین کی قیادت عنقریب تبدیل ہونے والی ہے۔ نئی حکومت میں عہدوں کے حصول کے لیے پس پردہ جاری جدوجہد کتنی شدید ہو چکی ہے، اس کا اندازہ مقتدر شخصیات کے شاہانہ طرز زندگی سے متعلق ایک تازہ اسکینڈل سے ہوتا ہے۔
چین کے ساتھ تعاون پر مبنی شراکت داری کا پختہ ارادہ رکھتے ہیں: کلنٹن
امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے بدھ کے روز چینی قیادت کے ساتھ ملاقات کے بعد ایک بیان میں کہا کہ وہ بیجنگ حکومت سے باہمی تعاون و اشتراک کی امید رکھتی ہیں۔
کلنٹن کا دورہ چین، ’دُوریاں مٹانے کی کوشش‘
امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے بیجنگ حکام سے کہا ہے کہ جنوبی بحیرہ چین کے مسئلے کے حل کے لیے کوڈ آف کنڈکٹ بنانا ہر کسی کے مفاد میں ہے۔
امریکا فریق نہ بنے، چین
چین نے امریکا کو خطے میں چینی اثر و رسوخ کو محدود کرنے کی پالیسیوں سے خبردار کیا ہے۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب اسی ہفتے امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن چین پہنچنے والی ہیں۔
بھارت اور چین کا فوجی مشقیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
بھارت اور چین نے چار سال کے وقفے کے بعد دوبارہ مشترکہ فوجی مشقیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ چینی وزیر دفاع ایک 23 رکنی وفد کے ہمراہ اتوار کو چار روزہ سرکاری دورے پر بھارت پہنچے تھے۔
بحیرہء جنوبی چین کا تنازعہ، ثالثی کون کرے؟
اپنے دورہء انڈونیشیا کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے اس ایشیائی ملک کے ساتھ اچھے اشتراک عمل کی تعریف بھی کی اور یہ امید بھی ظاہر کی کہ یہ ملک بحیرہء جنوبی چین کے تنازعے میں ثالث کا کردار ادا کر سکتا ہے۔
پیسیفک جزائر فورم کے اجلاس میں ہلیری کلنٹن کی شرکت
بحر الکاہل کا سمندری اور خشکی کا علاقہ انتہائی زیادہ اسٹریٹیجیک اہمیت کا حامل ہوتا جا رہا ہے۔ اس سارے علاقے میں چین کی دلچسپی کے تناظر میں امریکا بھی اپنے اثرورسوخ میں اب اضافے کا متمنی ہے۔ کلنٹن اسی خطے کے دورے پر ہیں۔
میرکل یورو بحران کے حل کے لیے چینی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب
اعلیٰ چینی قیادت کی جانب سے جمعرات کے روز جرمن چانسلر انگیلا میرکل کے دورہ چین کے موقع پر کہا گیا ہے کہ بیجنگ حکومت یورو زون بحران کے حل کے لیے پوری مدد کرنے کو تیار ہے۔
جرمن چین حکومتی مذاکرات کا دوسرا دور
گزشتہ برسوں کے دوران جرمنی اور چین کے مابین وفود کے تبادلوں میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔2011ء سے اس گرمجوشی میں مزید اضافہ یہ ہوا کہ اب دونوں ملکوں کے مابین حکومتی سطح پر بھی مذاکرات کا سلسلہ شروع بھی ہو گیا ہے۔
بوژیلائی کیس، چین میں موضوع گفتگو
چین میں کمیونسٹ رہنما بوژیلائی پر کرپش کے الزامات ہیں۔ ساتھ ہی ایک چینی عدالت کی جانب سے ان کی اہلیہ گُو کائیلائی کو قتل کے جرم میں مشروط سزائے موت سنائی ہے۔ چین میں اس وقت اس معاملے کا چرچا ہرجانب دکھائی دیتا ہے۔
چین: گُو کائیلائی کو معطل سزائے موت
چین کی ایک عدالت نے کیمونسٹ پارٹی کے معزول رکن بُو ژیلائی کی اہلیہ گُو کائیلائی کو برطانوی تاجر ہیووڈ کے قتل کے جرم میں معطل سزائے موت سنا دی ہے۔
ترقی پذیر اقوام میں تمباکو نوشی میں غیر معمولی اضافہ
ایک حالیہ ریسرچ سے اندازہ لگایا گیا ہے کہ ترقی پذیر ملکوں میں تمباکو نوشی میں خاصا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ماہرین نے تمام اقوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تمباکو نوشی کے بڑھتے رجحان پر قابو پانے کے لیے مشترکہ کوششیں شروع کریں۔
متنازعہ جاپانی جزیرے پر چینی باشندوں کی گرفتاری
چین کے ایک درجن سے زائد افراد نے متنازعہ جاپانی جزیروں پر چینی جھنڈا لہرانے کی ایک ناکام کوشش کی، جس کے نتیجے میں وہ جاپان کی جیلوں میں پہنچ گئے ہیں۔ چین نے گرفتار افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
لندن اولمپکس: تمغوں کی دوڑ جاری
تیسویں گرمائی اولمپکس کے ختم ہونے میں اب صرف دو تین دن رہ گئے ہیں۔ مختلف ڈسپلنز کے آخری مرحلے بھی آن پہنچے ہیں۔ میڈلز ٹیبل پر چین کو پہلی اور امریکا کو دوسری پوزیشن حاصل ہے۔ تیسرے مقام پر میزبان برطانیہ ہے۔
لندن اولمپکس: میڈلز ٹیبل پر چین کی برتری قائم
لندن اولمپکس اب کچھ اور دنوں کی بات رہ گئی ہے اور پھر اس کے بعد یہ بھی تاریخ کا حصہ بن جائے گا۔ اب تک اس میں چین نے میڈلز ٹیبل پر اپنی برتری قائم رکھی ہوئی ہے۔ چین کے طلائی تمغوں کی تعداد چونتیس ہے۔
دنیا یک قطبی، دو قطبی یا کثیر قطبی، نئی بحث
ماہرین میں اس بات پر اختلافات پائے جاتے ہیں کہ چین کو حاصل ہونے والے عروج، روس کے پھر سے مضبوط تر ہوتے چلے جانے اور بھارت اور برازیل کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے نتیجے میں عالمی سیاسی منظر نامے پر کیا اثرات مرتب ہوں گے۔
لندن اولمپکس: نویں دن کے اختتام پر چین کی برتری
برطانوی دارالحکومت لندن میں سنسنی خیز اور کڑے اولمپک مقابلوں کے نویں دن کے اختتام تک چین کو واضح برتری حاصل ہو چکی تھی۔ گزشتہ روز اکیس شعبوں میں مقابلے ہوئے اور گیارہ میں طلائی تمغوں کا اعلان کیا گیا۔
لندن اولمپکس، چوتھے روز بھی چین کی برتری
لندن میں جاری اولمپکس میں چین کی ٹیم مجموعی طور پر 13 طلائی، چھ نقرئی اور چار کانسی کے تمغوں کے ساتھ برتری لیے ہوئے ہے۔ دوسرے نمبر پر امریکا ہے، جس نے اب تک سونے اور چاندی کے آٹھ آٹھ جبکہ کانسی کے چھ تمغے حاصل کیے ہیں۔
شمسی پینلز: یورپی اور چینی کمپنیوں کے تنازعے میں شدت
جرمنی، اٹلی، اسپین اور یورپی یونین کے دیگر رکن ملکوں کے شمسی پینلز تیار کرنے والے کوئی 20 اداروں نے ایک درخواست دائر کرتے ہوئے یورپی کمیشن سے حریف چینی کمپنیوں کے غیر منصفانہ طریقوں کے آگے بند باندھنے کی استدعا کی ہے۔
بیجنگ: بڑھتی آلودگی سے پھیپھڑوں کے سرطان میں اضافہ
بیجنگ کو اپنے خوبصورت پارکوں اور اپنے صدیوں پرانے محلات کی وجہ سے دنیا کے خوشگوار ترین مقامات میں سے ایک ہونا چاہیے تھا تاہم بڑھتی فضائی آلودگی کے باعث اسے رہنے کے لیے خراب ترین مقامات میں سے ایک قرار دیا جانے لگا ہے۔
لندن اولمپکس، چین بدستور آگے
لندن اولمپکس مقابلوں میں چین 17 تمغوں کے ساتھ بدستور سر فہرست ہے۔ ان میں نو طلائی، پانچ نقرئی اور تین کانسی کے تمغے شامل ہیں۔ دوسرے نمبر پر امریکا ہے، اس کے تمغوں کی تعداد بھی 17 ہے تاہم اس میں طلائی تمغے پانچ ہیں۔
دنیا پر اسلحے کی دوڑ کے سیاہ بادل منڈلاتے ہوئے
ایشیا کی دو بڑی قوتیں چین اور بھارت ہمالیہ کے کو ہستانی علاقے میں ایک دوسرے کے مد مقابل کھڑی ہیں۔
لندن اولمپکس: چین کی برتری برقرار
تیسویں اولمپک گیمز میں میڈل ٹیبل پر چین کی سبقت برقرار ہے۔ امریکی ایتھلیٹس نے اب دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ اٹلی کو میڈل ٹیبل پر تیسرا مقام حاصل ہے۔ میزبان برطانیہ کی سولہویں پوزیشن ہے۔
لندن اولمپکس: دوسرے روز بھی چین سب سے آگے
لندن اولمپکس میں تمغوں کی دوڑ پر چینی چھائے ہوئے ہیں جبکہ منتظمین کئی مقابلوں کے دوران خالی نشستوں کی وجہ سے عوامی تنقید کی زد میں ہیں۔
لندن اولمپکس: چین تمغوں کی دوڑ میں آگے
تیسویں اولمپکس کی افتتاحی تقریب 27 جولائی کی رات کو منعقد کی گئی تھی۔ اگلے روز 28 جولائی سے میڈلز کی ریس کا آغاز ہو گیا ہے۔ پہلے دن چین زیادہ تمغے جیت کر آگے ہے۔
چین نے لندن اولمپکس کا پہلا طلائی تمغہ جیت لیا
لندن میں جاری اولمپکس مقابلوں میں تمغوں کے حصول کی دوڑ شروع ہوگئی ہے اور سب سے پہلا طلائی تمغہ چینی کھلاڑی جیتنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔
انسانی حقوق: امریکا اور چین کے درمیان سالانہ مذاکرات
امریکا اور چین کے درمیان انسانی حقوق کے موضوع پر سالانہ مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے۔ واشنگٹن حکام کا کہنا ہے کہ پیر اور منگل کو منعقدہ اس دو روزہ نشست میں تبت کے معاملے پر بھی بات چیت ہو گی۔
چین کی کینیڈا میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا پلان
چین کے سرکاری تیل اور گیس کے ایک ادارے نے کینیڈا کی ایک بڑی کمپنی نیکسن کو خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ اگر یہ سودا کامیاب ہو گیا تو چین کی جانب سے کینیڈا میں پندرہ ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری ہو سکے گی۔
چین اور روس کا ویٹو، عالمی طاقتوں کی طرف سے شدید مذمت
سلامتی کونسل میں شام میں قیام امن کے حوالے سے پیش کی گئی ایک اہم قرار داد کو روس اور چین کی طرف سے ویٹو کیے جانے کے بعد عالمی طاقتوں نے سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ دریں اثناء شام میں خانہ جنگی کی سی کیفیت برقرار ہے۔
چین افریقہ سمٹ: افریقہ کے لیے چینی مالی امداد کا اعلان
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چین افریقہ سمٹ اختتام کو پہنچ گئی ہے۔ اس دو روزہ سمٹ کے اختتام پر چینی صدر ہُو جِن تاؤ نے براعظم افریقہ کے لیے بیس ارب امریکی ڈالر کے نئے قرضوں کا اعلان کیا ہے۔
شام کے خلاف سکیورٹی کونسل میں نئی قرارداد پر ووٹنگ بدھ کو
اقوام متحدہ کے ادارے سلامتی کونسل میں شام کی صورتِ حال پر ایک قرارداد پر بدھ کے روز ووٹنگ ہو رہی ہے۔ روس نے اس قرارداد کو ویٹو کرنے کی دھمکی دی ہے۔
جرمن چینی مکالمت: ’ڈیجیٹل دور میں شہری حقوق‘
آئین اور قانون کی حکمرانی کے موضوع پر جرمن چینی مکالمت کا سلسلہ گزشتہ بارہ برسوں سے چلا آ رہا ہے۔ اس سلسلے کی تازہ مکالمت کا موضوع ’ڈیجیٹل دور میں شہری حقوق‘ ہے۔
بحیرہء جنوبی چین کا تنازعہ: آسیان اجلاس میں اتفاق رائے نہ ہو سکا
جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کے سفارت کار آج جمعے کو ایک اہم علاقائی تنازعے میں کسی اتفاق رائے تک پہنچنے میں ناکام رہے۔ اس طرح آسیان کی تاریخ میں پہلی بار اس تنظیم کی کانفرنس بغیر کسی مشترکہ اختتامی بیان کے ختم ہو گئی۔
امیر ترین ممالک میں ماحول کو نقصان پہنچانے سے متعلق شعور کی کمی
بھارتی صارفین ماحولیاتی اثرات کے بارے میں خود کو سب سے زیادہ قصور وار تصور کرتے ہیں جبکہ دنیا کے امیر ممالک کے مقابلے میں ماحول پر اثر انداز ہونے کے حوالے سے بھارتی صارفین درمیانی سطح پر ہیں۔
پچھلا صفحہ
{totalPages} صفحات میں سے صفحہ نمبر 52
اگلا صفحہ