1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چین میزبانی کا حق ادا کر رہا ہے

Adnan Ishaq18 اگست 2008

اولمپک مقابلوں میں طلائی تمغوں کی دوڑ میں چین اور امریکہ کا فاصلہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ جبکہ برطانیہ جرمنی کو پیچھے چھوڑ کر تیسری پوزیشن پر آگیا ہے۔

https://p.dw.com/p/Ez82
تصویر: AP

جمائیکا کی خاتون ایتھلیٹ Shelly Ann Fraser نے 100 میٹردوڑجیت کرسونے کا تمغہ حاصل کیا۔ انہوں نے یہ فاصلہ 10,78 سیکنڈزمیں طے کیا۔ جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن پر بھی جمیکن ایتھلیٹ تھیں۔ طلائی تمغوں کے حساب سے چین 35 کے ساتھ پہلے، امریکہ 19 کے ساتھ دوسرے جبکہ برطانیہ 11 سونے کے تمغوں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر آگیا ہے۔

Olympia 2008 USA Schwimmen Butterfly Michael Phelps
امریکی تیراک Michael Phelpsتصویر: AP

امریکہ کے تیراک Michael Phelps آٹھ سونے کے تمغے جیت کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر چکے ہیں۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ امریکی تیراک کے پاس ہی تھا کہ جس نے 1972 میں جرمن شہرمیونخ میں ہونے والے اولمپک میں سات طلائی تمغے جیتے تھے۔ 2004 میں یونان میں ہونے والے مقابلوں میں فلپ نے چھ سونے کے تمغے جیتے تھے۔ عالمی ریکارڈ بانے پر فلپ نے اپنی پیم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف ان کی نہیں بلکہ پوری ٹیم کی کامیابی ہے کیونکہ اتنی اچھی ٹیم کے بغیریہ سب کچھ نا ممکن تھا۔

دوسری جانب پاکستان کی ہاکی ٹیم جنوبی افریقہ سے جیتنے کے باوجود سیمی فائنل تک رسائی حاصل نہیں کر پائے گی۔ پاکستان نے اتوار کے روز کھیلے جانے ہونے والے اس میچ میں جنوبی افریقہ کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی لیکن ہالینڈ اور آسٹریلیا کا میچ برابر ہونے کی وجہ سے پاکستان کے سیمی فائنل نہیں کھیل سکے گا۔اولپمکس میں پاکستان نے چار میچوں میں سے صرف دو جیتے ہیں۔ پاکستان انگلینڈ اورآسٹریلیا سے میچ ہارگیا تھا۔ پاکستان کا ہالینڈ سے مقابلہ ابھی باقی ہے۔ آسٹریلیا نے اب تک آٹھ سونے کے تمغے حاصل کئے ہیں اور مجموعی طورپر اس کے تمغوں کی تعداد 29 ہو گئی ہے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ آسٹریلیا اتنےزیادہ تمغے جیتنے میں کامیاب ہوا ہے۔